شہباز احمد میواتی (پیدائش: 12 دسمبر 1994ء) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے جو مقامی میچوں میں بنگال کے لیے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] وہ باؤلنگ آل راؤنڈر ہیں جو بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں۔ اگست 2022ء میں شہباز کو زمبابوے کے خلاف دورے کے لیے انڈیا کے ایک روزہ دستے میں زخمی واشنگٹن سندر کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [2] اکتوبر 2022ء میں انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے ہندوستان کی ایک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [3] اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 9 اکتوبر 2022ء کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیا۔ [4] فروری 2022ء میں انھیں 2022ء کے انڈین پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کی نیلامی میں رائل چیلنجرز بنگلور نے خریدا۔ [5]

شہباز احمد میواتی
ذاتی معلومات
مکمل نامشہباز احمد میواتی
پیدائش (1994-12-12) 12 دسمبر 1994 (عمر 29 برس)
میوات، ہریانہ، ہندوستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ایک روزہ (کیپ 247)9 اکتوبر 2022  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2018– تاحالبنگال
2020– تاحالرائل چیلنجرز بنگلور
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 13 21 31
رنز بنائے 559 435 212
بیٹنگ اوسط 32.88 39.54 16.30
سنچریاں/ففٹیاں 0/4 1/1 0/1
ٹاپ اسکور 82 107 60*
گیندیں کرائیں 1,536 1,014 498
وکٹیں 37 18 28
بولنگ اوسط 18.05 41.94 20.39
اننگز میں 5 وکٹ 1 0 0
میچ میں 10 وکٹ 1 0 0
بہترین بولنگ 7/57 3/45 3/7
کیچ/سٹمپ 7/– 7/– 17/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 9 اکتوبر 2021ء

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Shahbaz Ahmed"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2018 
  2. "Shahbaz Ahmed replaces injured Washington Sundar for Zimbabwe tour"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2022 
  3. "India's squad for ODI series against SA announced"۔ Board of Control for Cricket in India۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2022 
  4. "2nd ODI (D/N), Ranchi, October 09, 2022, South Africa tour of India"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2022 
  5. "IPL 2022 auction: The list of sold and unsold players"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2022