شہر کرد
شہر کرد (فارسی: شهرکرد) (انگریزی: Shahrekord) ایران کا ایک شہر اور صوبہ چهارمحال و بختیاری کا صدر مقام ہے۔ شہر اصفہان سے 107 کلومیٹر جنوب مغرب اور دار الحکومت تہران سے 521 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ شہر کی آبادی 2005ء کے تخمینہ کے مطابق 127,359 ہے۔
1935ء تک شہر کو دِهْکُرد معنے (اردو) دیہات کرد کہتے تھے اور 1935ء شہر کے پھیلاو اور آبادی میں اضافہ کی وجہ سے اسے شہر کرد کا نام دیا گيا۔
روایتی طور پر شہر اینٹوں، چاول، بنائی اور شیشسے کے ٹکڑوں (mosaic) سے مصوری کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ علاقہ میں ایک بجلی گھر، ایک مائیکرو ویو ریپیٹر اسٹیشن، ٹیلیگراف اسٹیشن، ٹی وی اسٹیشن اور کئی جامعات ہیں۔
موسم سرد و خشک ہے۔ نام کے برعکس شہر کی آبادی کرد نہیں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شہر کا اصل نام دژگرد تھا، لیکن عربوں کے آنے کے بعد گرد سے کرد بن گیا کیوں کہ عربی زبان میں گ نہیں ہے اور وہ گ کے آواز نہیں بول سکتے۔ اس طرح شہر کا نام دہ گر سے دہ کرد ہو گيا۔