شہناز بھٹی (انگریزی: Shahnaz Bhatti) سندھ پاکستان کی فلم اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ ہے جس نے کئی فلموں، ریڈیو اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے۔

شہناز بھٹی
معلومات شخصیت
پیدائش 6 مئی 1961ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ٹیلی ویژن اداکار ،  فلم اداکار ،  اناؤنسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

شہناز بھٹی 6 مئی 1961 میں ضلع حيدرآباد سندھ کے بھٹی گائوں میں اکبر بھٹی کے گھر میں پیدا ہوئی۔ اس کے آباء اجداد عمرکوٹ میں مقیم تھے بعد میں حیدرآباد شہر میں بھٹی گوٹھ میں آباد ہوئے۔ ان کے والد تعمیرات میں ٹھیکیدار تھے۔ اس نے ايک تعمیرات کمپنی کے مالک سے شادی کی۔[1] [2]

تعليم

ترمیم

شہناز بھٹی ابتدائی تعلیم حیدرآباد، سندھ میں حاصل کی۔ میٹرک کا امتحان مرزا قلیچ بیگ ہائی اسکول حیدرآباد سے پاس کیا۔

فن کی ابتدا

ترمیم

شہناز بھٹی کو پچپن سے اداکاری کا شوق تھا۔ اس 1972 میں باقاعدہ فن کا آغاز کیا۔ اس نے ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے صداکاری شروع کی۔ انھیں پروژیوسر شیخ ابراہیم اور سکندر بلوچ نے متعارف کروایا۔ اس نے ہیروئن کے طور پر فلمی سفر شروع کیا۔ فلم جلال چانڈیو میں ہیروئن کا کردار کیا اور شہرت پائی۔ بعد میں شاہ اسد کی فلم پارو میں ہیروئن بنی۔ اس کے علاوہ شہید اور جئے لطیف فلموں میں مرکزی کردار کیے۔ فلموں کے بعد اس نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کراچی سینٹر سے ڈراموں میں اداکاری کی ابتدا کی۔ اس نے کئی ڈراما سیریل اور انفرادی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ انھیں عزیز کنگرانی کے ڈراما سیریل کنارو میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا پی ٹی وی ایوارڈ ملا۔ شہناز بھٹی نے نجی چینل کے ٹی این، سندھ ٹی وی اور دوسرے چینلوں پر کئی ڈرامے کیے ہیں۔ انھیں کے ٹی این اور دوسرے اداروں سے ایوارڈ ملے ہیں[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://encyclopediasindhiana.org/article.php?Dflt=%D8%B4%D9%87%D9%86%D8%A7%D8%B2%20%DA%80%D9%BD%D9%8A
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 11 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2020 
  3. https://news.usindh.edu.pk/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9%DB%81-%D8%B3%D9%86%D8%AF%DA%BE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%A7%D9%86%DA%86%D9%88%D8%A7%DA%BA-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%86%DB%8C%D8%B4%D9%86%D9%84-%DA%86%D9%84%DA%88%D8%B1/nggallery/slideshow[مردہ ربط]