شیریش کندر (پیدائش 24 مئی 1973ء) ایک بھارتی فلم ساز ہے۔ شریش نے چمپئن (2000) فلم کی ایڈیٹری سے کام شروع کیا اور درجن بھر فلموں کی ایڈیٹری کرنے کے بعد جان من (2006) سے ہدایت کاری اور فلم نکاری شروع کی۔ اس نے کوریوگرافر اور فلم ہدایت کار فرح خان سے شادی کی؛ ہے، دونوں کا یہ تعلق 2004ء میں فلم میں ہوں نا (فلم) کی عکس بندی کے دوران میں ہوا۔۔

شریش کندر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 مئی 1973ء (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منگلور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ فرح خان (2004–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم ساز ،  فلم ہدایت کار ،  مصنف ،  فلم مدیر ،  منظر نویس   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

شیریش کندر 24 مئی 1973ء کو منگلور میں پیدا ہوئے، کرناٹک اور ممبئی، مہاراشٹر میں پرورش پائی۔ شیریش نے برقیاتی انجینئرنگ کی تعلیم ایس ڈی ایم کالج انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی، دھاراوڑ سے حاصل کی۔

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

شریش نے ایک الیکٹرانکس انجینئر کے طور پر موٹرولا میں کام کیا جہاں وہ چار سال تک کام کرتا رہا اور پھر فلمی صنعت میں بطور ایڈیٹر آ گیا اور اسی دوران میں اپنے سے آٹھ سال بڑی فرح خان جو ایک فلم ساو اور کوریوگرافر ہے سے شادی کر لی، جس سے تین بچے ہیں۔ کندر نے ہدایت کاری میں قدم کھا۔ اور پہلی فلم جان من کی ہدایت کاری کی۔ ایڈیٹنگ کے علاوہ اور اس فلم کی اسکور کمپوزنگ کی اور خود ہی کہانی بھی لکھی۔ فلم میں سلمان خان، اکشے کمار اور پریتی زنٹا نے اداکاری کی اور بتاریخ 20 اکتوبر 2006ء جاری ہوئی۔ فلم نے اوسط کاروبار کیا۔[1][2]

شریش نے فلم تیس مار خان کی کہانی لکھنے میں اپنے چھوٹے بھائی اشمیت کندر کی اور پروڈوس کرنے میں ٹوئنک کھنہ اور رونی اسکریو والا سے شراکت کی۔ فلم میں اکشے کمار، کترینہ کیف اور اکشے کھنہ نے اداکاری کی۔ فلم 24 دسمبر 2010ء کو رلیز ہوئی فلم نے باکس آفس پر درمیانہ کاروبار کیا۔[3]

ذاتی زندگی

ترمیم

بتاریخ 9 دسمبر 2004ء، کندر ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان سے شادی کی ہے، جو اس سے جو آٹھ سال بڑی ہے۔ جس سے ان کے ایک ساتھ تین بچے بمبئی کے جسلوگ ہسپتال میں بتاریخ 11 فروری 2008ء کو پیدا ہوئے، ان میں سے بیٹا سیزر اور بیٹیاں دیوا اور انیا ہیں۔[4][5][6] ساجد خان ان کے سالے ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "BBC – Movies – review – Jaan-E-Mann"۔ bbc.co.uk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-16
  2. "Jaan-E-Mann – movie review by Irfan Makki"۔ Planet Bollywood۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-16
  3. Tuteja، Joginder (25 فروری 2011)۔ "IndiaGlitz – Tees Maar Khan is Hit flop or disaster The real truth"۔ Indiaglitz.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-17
  4. "Farah Khan gives birth to triplets"۔ reuters.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-16
  5. "Farah Khan gives birth to triplets"۔ Hindustantimes.com۔ 11 فروری 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-16
  6. "Farah Khan gives birth to bonny triplets"۔ Zee News۔ 10 فروری 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-16