شیر گڑھ، ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل چوبارہ کی ایک یونین کونسل اور آباد مقام ہے۔[1] شیرگڑھ تحصیل چوبارہ میں واقع اہم تاریخی قصبہ ہے۔ 1983ء میں اسے یونین کونسل کا درجہ دیا گیا۔ قلعہ شیر گڑھ ملتان کی لنگاہ حکومت کے عہد میں شیر خان سردار نے بنوایا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں محمد خان سدوزئی کی فوجیں سستایا کرتی تھیں اور دشمنوں کے حملے سے بچاؤ کے لیے اس پر توجہ دیتے ہوئے از سر نو تعمیر کیا گیا۔


SHER-GARH
قصبہ
شیر گڑھ
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب، پاکستان
تحصیلتحصیل چوبارہ
ضلعلیہ
بلندی232 میل (761 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ31500

ضلع لیہ کی دیگر تحصیلیں ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2019