شینیٹا گریمنڈ
شینیٹا شناتا گریمنڈ (پیدائش: 9 اگست 1998ء) ایک گیانی کرکٹ کھلاڑی ہیں جو گیانا اور ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلتی ہیں۔ وہ بنیادی طور پر دائیں بازو کی آف بریک گیند باز کے طور پر کھیلتی ہے اور دائیں ہاتھ سے ہی بلے بازی بھی کرتی ہیں۔ [1][2][3]
شینیٹا گریمنڈ | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 9 اگست 1998ء (26 سال) گیانا |
شہریت | گیانا |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیماگست 2019ء میں، انھیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [4] انھوں نے اپنا خواتین ایک روزہ بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے لیے آسٹریلیا کے خلاف 8 ستمبر 2019ء کو کیا۔[5] انھوں نے 14 ستمبر 2019ء کو ویسٹ انڈیز کے لیے خواتین ٹوئنٹی 20 بین الااقوامی کا آغاز بھی آسٹریلیا کے خلاف کیا [6]۔ جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [7] مئی 2021ء میں شینیٹا گریمنڈ کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مرکزی معاہدے سے نوازا گیا۔ [8] جون 2021ء میں، شینیٹا گریمنڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز اے ٹیم میں نامزد کیا گیا تھا۔ [9][10]
ٹیمیں
ترمیمشینیٹا گریمنڈ نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:
- گیانا خواتین
- ویسٹ انڈیز خواتین
ایک روزہ کرکٹ کیریئر
ترمیمشینیٹا گریمنڈ نے 7 ایک روزہ میچ کھیلے، جس میں 5 اننگز شامل ہیں، وہ 1 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ شینیٹا گریمنڈ نے 73 اسکور کیے۔ انھوں نے 18.25 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 34 رہا۔ انھوں نے نہ کوئی نصف سینچری بنائی اور نہ ہی کوئی سینچری بنائی۔ انھوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 2 چھکے اور 6 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 1 کیچ پکڑا۔ انھوں نے ون ڈے میں کل 199 گیندیں پھینکیں 5 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 29.60 رہی جس میں 1 دفعہ چار وکٹیں شامل ہیں۔ ان کی بہترین گیند بازی 4/33 رہی۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر
ترمیمشینیٹا گریمنڈ نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے، جس میں 8 اننگز شامل ہیں۔ شینیٹا گریمنڈ نے 51 اسکور کیے۔ انھوں نے 6.37 کی اوسط سے اسکور بنائے، ان کا بہترین اسکور 15 رہا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 2 چھکے اور 4 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 1 کیچ پکڑا۔ انھوں نے کل 85 گیندیں پھینکیں 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کی گیند بازی کی اوسط 51.50 رہی۔ ان کی بہترین گیند بازی 2/10 رہی۔
عالمی کپ 2021ء
ترمیماکتوبر 2021ء میں انھیں زمبابوے میں 2021ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [11]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sheneta Grimmond"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 ستمبر 2019
- ↑ "Sheneta Grimmond"۔ کرکٹ آرکیو۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2021
- ↑ "20 women cricketers for the 2020s"۔ The Cricket Monthly۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2020
- ↑ "WI women recall Anisa Mohammed for Australia ODIs"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2019
- ↑ "2nd ODI, ICC Women's Championship at North Sound, Sep 8 2019"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 ستمبر 2019
- ↑ "1st T20I (N)، Australia Women tour of West Indies at Bridgetown, Sep 14 2019"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2019
- ↑ "West Indies Squad named for ICC Women's T20 World Cup"۔ Cricket West Indies۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2020
- ↑ "Qiana Joseph, uncapped Kaysia Schultz handed West Indies central contracts"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2021
- ↑ "Twin sisters Kycia Knight and Kyshona Knight return to West Indies side for Pakistan T20Is"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2021
- ↑ "Stafanie Taylor, Reniece Boyce to lead strong WI, WI-A units against PAK, PAK-A"۔ Women's CricZone۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جون 2021
- ↑ "Campbelle, Taylor return to West Indies Women squad for Pakistan ODIs, World Cup Qualifier"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2021