شین کاف نظام

ساہتیہ اکادمی اعزاز یافتہ مصنف

شین کاف نظام، جو 1947 میں جودھ پور، بھارت میں پیدا ہوئے، اردو کا ایک شاعر اورادبی عالم ہے۔ اس کا پیدائشی نام شِی کشن بسا ہے۔ شین کاف نظام اس کا قلمی نام ہے.[1] انھوں نے دیوناگری میں دیوان غالب اور دیوان میر سمیت کئی شاعروں کے دیوان اڈیٹ کیے ہیں [2]

شِیو کشن بسا
پیدائششِیو کشن بسا
1947 (عمر 76–77 سال)
جودھ پور, راجستھان, بھارت
قلمی نامشین کاف نظام
پیشہشاعر, نقاد
زباناردو
قومیتبھارتی
نمایاں کامگمشدہ دیر کی گونجتی گھنٹیاں
اہم اعزازاتساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ (2010)

شین کاف نظام اردو شاعری کے موجودہ منظر نامے کا ایک انتہائی اہم معتبر اور مستند حوالہ ہیں۔

اگر چہ ان کی شہرت کا بڑا سبب ان کی شاعری بنی لیکن انھوں نے جس طرح ایک نثر نگار، نقاد، ادبی تذکرہ نگار اور ادبی صحافت کے اہم ستون کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

ان کا ادبی سفر اور شاعر و نثر نگار کی حیثیت سے اردو زبان و ادب میں ان کی موجودگی ان لوگوں کے لیے ایک تازیانہ ہے جو اردو کو مسلمانوں کی زبان قرار دیتے ہیں۔

شعری مجموعے

ترمیم

نظام کے کئی شعری مجموعے شائع ہوئے، ان کی فہرست درج ذیل کتاباں نیں.[3]

  • لمجوں کے سیلاب
  • دشت میں دریا
  • ناد
  • سایہ کوئی لمبا نا تھا
  • بیاضیں کھو گئی ہیں
  • گمشدہ دیر کی گونجتی گھنٹیاں
  • رستہ یہ کہیں نہیں جاتا

نظام کی شاعری کے مجموعے گمشدہ دیر کی گونجتی گھنٹیاں نے 2010 کا اردو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ جتیا ۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Shafey Kidwai (2010-12-29)۔ "Words' Worth"۔ The Hindu۔ 22 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2011 
  2. "The Write Circle with Sheen Kaaf Nizam"۔ Siyahi | A Literary Consultancy۔ 2009-05-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2016 
  3. "Sheen Kaaf Nizam"۔ Samanvay Indian Languages Festival۔ 12 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2013