شیوپوجن سہائے (پیدائش اگست 1893، شاہ باد بہار؛ انتقال- 21 جنوری 1963، پٹنہ) ہندی کے افسانہ ںگار، ناول نگار اور مشہور مدیرو صحافی تھے۔ ان کو ادب اور تعلیم کے میدان میں 1960 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔

شیوپوجن سہائے
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 اگست 1893ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بھوجپور ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 جنوری 1963ء (70 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پٹنہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ناول نگار ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
شیوپوجن سہائے کے احترام ميں جاری پوسٹ ٹکٹ

ان کی ابتدائی تعلیم آرا (بہار) میں ہوئی۔ پھر 1921 سے انھوں نے کولکتہ میں صحافت کا آغاز کیا۔ 1924 میں لکھنؤ میں پریم چند کے ساتھ "مادھوری" کی ادارت کی۔ 1926 سے 1933 تک کاشی میں سکونت پزیر ہوکر صحافت اور تصنیف و تالیف کے کام میں مصروف رہے۔ 1934 سے 1939 ٹک پستک بھنڈار لہیریا سرائے میں تالیفی امور سے وابستہ رہے۔ 1939 سے 1949 تک راجندرا کالج چھپرہ میں ہندی کے استاد رہے۔ 1950 سے 1959 تک بہارراشٹر بھاشا کے صدر رہے۔ 1962 میں بھاگلپور جامعہ نے ان کو دی لٹ کے اعزاز سے نوازا

ان کی ابتدائی تحریریں "لکشمی"، "منورنجن" اور "پاٹلی پترا" وغیرہ رسائل ميں شائع ہوتے تھے۔ شیوپوجن سہائے نے 1934 ء ميں لہیریا سرائے (دربھنگہ) جاکر رسالہ "بالک" کی ادارت کی۔ آزادی کے بعد شیوپوجن سہائے انجمن برائے قومی زبان کے ڈائریکٹراور بہار ہندی ساہتيہ سمیلن کی طرف سے شائع ہونے والی تحقیق وتجزیہ پر مبنی سہ ماہی میگزین کے مدیر ہوئے۔

تخلیقات

ترمیم

افسانے اور ناول

ترمیم
  • وے دن وے لوگ - 1965
  • بمب پرتی بمب - 1967
  • میرا جیون - 1985
  • سمرتی شیش - 1994
  • ہندی بھاشا اور ساہتیہ - 1996 میں
  • گرام سدھار - 2007
  • دیہاتی دنیا - 1926
  • ویبھوتی - 1935
  • شیوپوجن سہائے ساہتیہ سمگر (10 جلدیں) 2011
  • شیوپوجن رچناولی (4 جلدیں) 1956 - 59)

تالیفی کام

  • دیویدی ابھی نندن گرنتھ - 1933
  • جینتی سمارک گرنتھ - 1942
  • انوگرہ ابھی نندن گرنتھ - 1946
  • راجندر ابھی نندن گرنتھ - 1950
  • ہندی ساہتیہ اور بہار (جلد 1-2، 1960، 1963)
  • ایودھیا پرساد کھتری سمارک گرنتھ - 1960
  • بہار کی مہیلائیں - 1962
  • آتمکتھا (ڈاکٹر راجندر پرساد)
  • رنگ بھومی - 1925

زیر ادارت رسائل

ترمیم
  • مارواڑی سدھار - 1921
  • متوالا - 1923
  • مادھوری
  • سمنوے - 1925
  • موجی - 1925
  • گول مال - 1925
  • جاگرن - 1932
  • گنگا - 1931
  • بالک - 1934
  • ہمالیہ - 1946-47
  • ساہتیہ - 1950-62
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16719842q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb16719842q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ