عامل شریعت مقبول الاولیاء والمشائخ شیخ القراء حسان الہندحضرت علامہ قاری محمد امانت رسول صاحب علیہ الرحمہ دیار ہند کے عظیم قاری ،صوفی اور درجنوں کتب کے مصنف تھے۔جن کے دامن کرم سے وابستہ نہ صرف ہندو پاک کے مقتدر علماء ومشائخ ہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی آپ کے خلفاء و تلامذہ خدمت دین متین اور تحفظ مسلک اعلیٰ حضرت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[1]

  1. ولادت باسعادت
  2. خاندانی حالات


محمد امانت رسول
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 15 اگست 1956 پیلی بھیت
تاریخ وفات 11 مئی 2021 (66 سال)
رہائش پیلی بھیت
شہریت ہندوستان
مذہب اسلام

ولادت باسعادت

ترمیم

امانتِ اعلیٰحضرت بلبل برکات شیخ التجوید والقرأت استادالشعراء فخرالقراء حضرت مولانا الحاج الشاہ قاری محمد امانت رسول ابن شمس الفیوض الحاج محمد ہدایت رسول صاحب بن حضرت حضرت مولاناالحاج نورمحمد فیض رسول صاحب بن الحاج مولانا محمد عبد الرسول صاحب آل رسولی بن الحاج محمد غلام رسول صاحب انصاری پیلی بھیت محلہ بھورے خاں اپنے آبائی وطن میں ۱۳۷۷ ؁ھ ۲۰ ؍ محرم المحترم کو پیدا ہوئے

آپ کے بڑے بھائی حضرت الحاج حافظ وقاری محمد عنایت رسول صاحب رضوی نوری ہیں ۔ قطب عالم حضور مفتی اعظم ہند نے محمد امانت رسول نام رکھا اورمحمد فرد رضا تاریخی نام استخراج فرمایا۔ گلدان المختار (۱۳۷۷ھ) ، ولی اللہ ضیا ء الرضا (۱۹۵۶ء) سے عیسوی سن ولادت نکلتی ہے۔ ساڑھے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی ہوئی [2]

خاندانی حالات

ترمیم

 نبیرۂ محدث سورتی الحاج فضل احمد شاہ مانا میاں رضوی پیلی بھیتی ایک مرتبہ قاری امانت رسول کے دولت کدے پر تشریف لائے اور فرمایا امانت رسول تمہارے والد الحاج ہدایت رسول بھائی کی اور میری ۱۳۲۷ھ میں ایک ہی دن کی پیدائش ہے، اور شمس الفیوض، سے ۱۳۲۷ھ سنِ ولادت نکلتا ہے۔

تمہارے داد ا محترم نور محمد ہمارے دادا مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی قدس سرہٗ کی خدمت عالیہ میں حاضر ہوئےاور عرض کیا حضرت بچے کا نام رکھ دیں اتفاق ِ وقت کہ ابو الوقت مولانا ہدایت رسول نوری رضوی رام پوری بھی اس وقت تشریف فرما تھے۔ حضرت محدث سورتی قدس سرہٗ نے ان سے فرمایا کہ حضرت ان کے بچے کا نام تجویز فرمادیں۔یہ ہمارے یہاں کے حاضر باش ہیں اور بہت ہی کرم فرما ہیں۔ مولانا ہدایت رسول رضوی رامپوری نے دادا میاں محدث سورتی قدس سرہٗ سے عرض کی آپ ہی نام رکھ دیں۔ دادا میاں ان سے فرمائیں وہ دادا میاں سے کہیں۔ آخر میں مولانا ہدایت رسول نوری نے فرمایا اچھا حضرت محدث سورتی کا حکم ہے تو نام رکھ دیتا ہوں، فقیر کا نام ہدایت رسول ہے اس بچے کا نام بھی ہدایت رسول ر کھ دیجیے

حضرت قاری محمد امانت رسول کے والد ماجد الحاج ہدایت رسول شیری رضوی بڑے بزرگ صفت، مشائخ کرام کے حاضر باش، متبع سنت، فدائے امام احمد رضا فاضل بریلوی بلکہ فنافی الاولیاء واعلماء اگر کہا جائے تو درست ہوگا[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. امانت اعلیٰحضرت نمبر 
  2. امانت اعلیٰحضرت نمبر 
  3. "انجمن ضیائے طیبہ پاکستان"