غذائی بے ترتیبی
غذائی بے ترتیبی ایک ذہنی صحت کا مسئلہ ہے جس کی وضاحت کھانے کی ایسی غیر معمولی عادات سے کی جا سکتی ہے ، جو کسی شخص کی جسمانی یا ذہنی صحت کو منفی طور پرنقصان پہنچاتی ہیں۔ [1] ان میں پرخوری کی بیماری بھی شامل ہے، جہاں لوگ تھوڑے سے وقت میں بڑی مقدار میں کھاتے ہیں۔ کم خوراکی ، جہاں وزن بڑھنے کے خوف سے بہت کم کھاتے ہیں اور اس طرح جسم کا وزن بہت کم ہو جا تا ہے۔ شدید بھوک کی بیماری ،بلیمیا نرووسا ، جہاں لوگ بہت زیادہ کھاتے ہیں اور پھر خود کو اس کھانے سے چھٹکارا دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیکا ، جہاں لوگ غیر خوراکی اشیاء کھاتے ہیں۔ رومینشن سنڈروم ، جہاں لوگ کھانا دوبارہ کھاتے ہیں،پرہیز کرنے والے/محدود کھانے کی مقدار کی خرابی (ARFID)، جہاں لوگوں کو کھانے میں دلچسپی نہیں وتی ہے۔ اور دیگر مخصوص خوراک یا کھانے کی خرابیوں کا ایک گروپ۔ [1] کھانے سے متعلق بیماریوں میں مبتلا افرادمیں اضطراب کی خرابی ، ڈپریشن اور منشیات کا استعمال عام ہے۔ [2] ان عوارض میں موٹاپا شامل نہیں ہے۔ [1]
کھانے سے متعلق عارضہ | |
---|---|
کشودا سے متاثرہ شخص کا خاکہ | |
اختصاص | نفسیات |
علامات | کھانے کی غیر معمولی عادات جو منفی طور پر متاثر کرتی ہیں۔جسمانی یادماغی[1] |
مضاعفات | اضطراب کے عارضے, افسردگی, منشیات کا استعمال[2] |
اقسام | پرخوری کی بیماری, بھوک کی کمی, شیدید بھوک, پیکا کی خرابی, غورو فکر کا عارضہ, اجتناب / محدود خوراک کا عارضہ[1] |
وجوہات | غیر واضح[3] |
خطرہ عنصر | معدے کی بیماری, جنسی استحصال, کی تاریخ، رقاص ہونا یا جمناسٹ [4][5][6][7] |
علاج | مشاورت,باقاعدہ کھانا, ورزش کی عام مقدار, ادویات[2] |
کھانے کے اختلالات کے اسباب واضح نہیں ہوتے ہیں، اس میں حیاتیاتی اور ماحولیاتی عوامل دونوں کا کردار ہوتا ہے۔۔ [2] [3] کھانے سے متعلق خرابیاں تقریباً 12 فیصد رقاصوں کو متاثر کرتی ہیں۔ [4] خیال ہے کہ پتلا پن کی ثقافتی تصور گری ، کھانے سے متعلق خرابیوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔ [3] جنسی زیادتی کا شکار افراد میں کھانے سے متعلق خرابی پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ [6] کچھ عارضے جیسے کہ پیکا اور رمینیشن ڈس آرڈر ان لوگوں میں زیادہ کثرت سے پائے جاتے ہیں جن میں <b>دانشورانہ معذوری</b>. ہوتی ہے ۔ [1] ایک مقررہ وقت میں صرف ایک کھانے کی خرابی کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ [1]
بہت سے کھانے کی اختلالات کے لیے علاج مؤثر ہو سکتا ہے. [2] علاج خلل کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے اور اس میں مشاورت ، غذائی مشورہ ، ضرورت سے زیادہ ورزش کو کم کرنا اور خوراک کو ختم کرنے کی کوششوں میں کمی شامل ہو سکتی ہے۔ [2] بعض متعلقہ علامات میں مدد کے لیے ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [2] زیادہ سنگین حالا ت میں ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ [2] کشودا کے شکار تقریباً ستر فیصد لوگ اور شديد بھوک کے عارضہ والے پچاس فی صدافراد پانچ سال کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ [8] بینج ایٹنگ ڈس آرڈر سے بازیابی کم واضح ہے اور اس کا تخمینہ 20٪ سے 60٪ ہے۔ [8] کشودا اور بلیمیا دونوں موت کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ [8]
ترقی یافتہ دنیا میں، ایک دئے گئے سال میں ، کشودا تقریباً 0.4فیصد اور بلیما تقریباً 1.3فیصد نوجوان خواتین کو متاثر کرتا ہے۔ [1] کھانے سے متعلق خلل ایک دئے گئے سال میں تقریباً 1.6فیصد خواتین اور 0.8فیصد مردوں کو متاثر کرتے ہیں۔ [1] خواتین میں سے تقریباً 4فیصدکو کشودا، 2فیصدکو بلیمیا ہے اور 2فیصدکو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی وقت کھانے سے متعلق خلل ہے۔ کم ترقی یافتہ ممالک میں کھانے سے متعلق بیماریوں کی شرح کم دکھائی دیتی ہے۔ [9] کشودا اور بلیمیا مردوں کے مقابلے خواتین میں تقریباً دس گنا زیادہ پائے جاتے ہیں۔ [1] کھانے سے متعلق خلل عام طور پر بچپن کے آخر یا جوانی کے اوائل میں شروع ہوتیے ہیں - [2] کھانے سے متعلق دیگربیماریوں کی شرحیں واضح نہیں ہیں۔ [1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د American Psychiatric Association (2013)۔ Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders (5th ایڈیشن)۔ Arlington, VA: American Psychiatric Association۔ ص 329–354۔ ISBN:978-0-89042-555-8
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "What are Eating Disorders?"۔ NIMH۔ 2015-05-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-24
- ^ ا ب پ AA Rikani، Z Choudhry، AM Choudhry، H Ikram، MW Asghar، D Kajal، دیگر (اکتوبر 2013)۔ "A critique of the literature on etiology of eating disorders"۔ Annals of Neurosciences۔ ج 20 شمارہ 4: 157–61۔ DOI:10.5214/ans.0972.7531.200409۔ PMC:4117136۔ PMID:25206042
- ^ ا ب J Arcelus، GL Witcomb، A Mitchell (مارچ 2014)۔ "Prevalence of eating disorders amongst dancers: a systemic review and meta-analysis"۔ European Eating Disorders Review۔ ج 22 شمارہ 2: 92–101۔ DOI:10.1002/erv.2271۔ PMID:24277724
- ↑ R Satherley، R Howard، S Higgs (جنوری 2015)۔ "Disordered eating practices in gastrointestinal disorders" (PDF)۔ Appetite (Review)۔ ج 84: 240–50۔ DOI:10.1016/j.appet.2014.10.006۔ PMID:25312748۔ 2019-09-24 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-24
- ^ ا ب LP Chen، MH Murad، ML Paras، KM Colbenson، AL Sattler، EN Goranson، دیگر (جولائی 2010)۔ "Sexual abuse and lifetime diagnosis of psychiatric disorders: systematic review and meta-analysis"۔ Mayo Clinic Proceedings۔ ج 85 شمارہ 7: 618–29۔ DOI:10.4065/mcp.2009.0583۔ PMC:2894717۔ PMID:20458101
- ↑ Mike McNamee (2014)۔ Sport, Medicine, Ethics۔ Routledge۔ ص 115۔ ISBN:9781134618330۔ 2020-08-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-08-02
- ^ ا ب پ ^ Jump up to:a b "Sexual abuse and lifetime diagnosis of psychiatric disorders: systematic review and meta-analysis"doi10.4065/mcp.2009.0583PMC2894717PMID20458101
- ↑ ^ Sport, Medicine, EthicsISBN9781134618330Archived. Retrieved 2020-08-02