منشیات کا استحصال
منشیات کا استحصال استحصال کی مخصوص شکل ہے جو منشیات یا ڈرگز کے بے جا استعمال کی وجہ سے انجام پاتی ہے۔ منشیات کی کئی قسمیں دنیا میں رائج ہیں۔ ان میں سے کچھ اس طرح ہیں:
شراب چونکہ نشہ آور اشیا میں سرفہرست رہتی ہے، اس لیے اسے بھی کئی بار منشیات کے تذکرے میں شامل کیا جاتا ہے۔
منشیات کا شخصی اور سماجی زندگی پر خراب اثر
ترمیممنشیات کے استعمال سے صحت کے مسائل بڑے پیمانہ پر پیداہوتے ہیں۔ہاضمہ کی خرابی ،جگر کی بیماریاں ،بڑھا ہوا یا کم خون کا دباؤ جیسے مسائل عام ہیں ۔قلب کی بیماریاں ،ہڈیوں کا کمزور ہونا، کینسر اور ایڈز کے امراض، خون کی کمی، کمزور یادداشت ،خود پر گرفت رکھنے کی صلاحیت میں کمی ،نیند کا متاثر ہونا اور شدید دباؤ ،وغیرہ بیماریوں میں انسان مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رعشہ کا مرض، تمام اعصاب کامتاثر ہونا، تنفس کا عارضہ لاحق ہونا، دماغی امراض (مثلاً نسیان، دوران سر، جنون، مرگی، قوت فیصلہ سے محرومی وغیرہ) جِلد کی بیماریاں وجنسی امراض یہ تمام عوارض طبی تحقیقات کے مطابق منشیات کے استعمال کی وجہ سے بکثرت لاحق ہوتے ہیں۔ وہیں معاشرتی مسائل میں خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ رشتوں میں نااتفافیاں پھیلتی ہیں، عورتوں پر ظلم میں اضافہ ہوتا ہے، بچوں کا استحصال کیا جاتا ہے، معاشی مسائل پیدا ہوتے ہیں،سڑک حادثات میں اضافہ ہوتا ہے، قانون شکنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے،نشہ خوری کی لت میں مبتلا لوگ سرقہ اور ڈکیتی کے واقعات میں مزید داخل ہوجاتے ہیں، صحیح و غلط کی تمیز اِن میں ختم ہوجاتی ہے۔