صبا احمد سلیمان مبارک السیوف (عربی: صبا أحمد سليمان مبارك السيوف) اردن کے محافظہ عجلون کے شہر عنجرہ [2] میں 10 اپریل 1976ء میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک اردنی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں۔ اس نے جامعہ یرموک سے 2001ء میں تھیٹر اداکاری اور ہدایت کاری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ [2][3] 1998ء میں اس نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز اردنی ٹی وی سیریز میں اپنے کردار سے کیا جس کی ہدایت کاری محمد عزیزیہ قمر و سحر نے کی۔ [2][3] صبا مبارک 2012ء سے 2017ء تک کئی اہم ٹی وی ڈراموں اور فلموں جیسے بلقیس، موضع حرہ، الاحد، حکمت بنات کے تین سیزن کا حصہ رہی ہیں۔ [4] وہ سوشل میڈیا ویب سائٹس بشمول فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام کی بھی شوقین صارف ہیں اور وہ فلسطینی پلاسٹک آرٹسٹ حنان الآغا کی بیٹی ہیں۔ 2011ء میں صبا مبارک نے پین ایسٹ میڈیا، ایک اردنی میڈیا پروڈکشن کمپنی قائم کی۔ کمپنی نے اپنی تخلیقی سرگرمی 2013ء میں ٹی وی سیریز زین اور توق الاسفالٹ سے 2014ء میں شروع کی تھی۔ [5]

صبا مبارک
(عربی میں: صبا مبارك السيوف ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 10 اپریل 1976ء (48 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عنجرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اردن   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات شوقی الماجری (2003–2004)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
والدہ حنان الآغا   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ یرموک   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  ٹی وی پروڈیوسر ،  فلم ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی ترمیم

صبا مبارک ایک اردنی والد (احمد مبارک) اور ایک فلسطینی ماں (حنان الآغا) کے ہاں پیدا ہوئیں۔ اس کی ایک بہن آیا ووہوش ہے۔ اس نے 2001ء میں جامعہ یرموک، اربد سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کھیل اور فطرت کی پرستار ہے۔ وہ جم میں وقت گزارتی ہے، ساتھ ہی جاگنگ یا فطرت میں باہر چہل قدمی کرتی ہے۔ اسے تیراکی اور کک باکسنگ بھی پسند ہے۔ [6]

تیونس کے آنجہانی ہدایت کار شوقی میجری سے ان کی پہلی شادی طلاق پر منتج ہوئی اور 2004ء میں ان کا ایک بیٹا عمار پیدا ہوا۔ [7] صبا مبارک مسلمان ہیں، لیکن انھوں نے مصری فلم دی مونک میں ایک مسیحی خاتون کا کردار ادا کیا۔ [8]

2014ء میں ان کی کمپنی نے ٹی وی سیریز توق الاسفالٹ تیار کی، شیکسپیئر کے ہیملیٹ سے متاثر ایک بیڈوین تاریخی ڈراما سیریز ہے۔ اسے ابوظہبی ون پر رمضان 2014ء کے دوران میں نشر کیا گیا تھا۔ [5]

اعزازات ترمیم

مبارک نے اپنے کامیاب کیرئیر میں کئی اعزازات حاصل کیے ہیں:

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ، مڈل ایسٹ فلم فیسٹیول 2003، اطالیہ [4][6]

بہترین اردنی اور عرب اداکارہ کا ایوارڈ، ٹائچے ایوارڈز، اردن [4][6]

بہترین اردنی اداکارہ کا ایوارڈ، جارڈن ایوارڈز، اردن

ٹیلی وژن سلسلے ترمیم

  • 2021 عنبر 6
  • 2020 حارس الجبل
  • 2020 نمرة اتنين
  • 2019 عبور
  • 2018 طايع
  • 2017 حكايات بنات
  • 2017 حكايات بنات
  • 2016 أفراح القبة
  • 2015 العهد (الكلام المباح)
  • 2015 حق ميت
  • 2015 طوق الأسفلت
  • 2014 طوق الأسفلت
  • 2013 آسيا
  • 2012 خلف اللہ
  • 2013 زين
  • 2013 موجة حارة
  • 2012 حكايات بنات
  • 2012 شربات لوز
  • 2012 في ميل
  • 2012 ما بتخلص حكايتنا
  • 2011 الزعيم
  • 2011 بث بياخة
  • 2011 عيلة عجب
  • 2011 وين ماطقها عوجة
  • 2010 أنا القدس
  • 2010 وراء الشمس
  • 2009 بلقيس
  • 2008 اسأل روحك
  • 2008 أهل الغرام
  • 2008 جنون الحب
  • 2008 صراع على الرمال
  • 2008 عيون عليا
  • 2008 نسيم الروح
  • 2007 الاجتياح
  • 2007 سيرة الحب
  • 2007 نمر بن عدوان
  • 2007 هذا العالم
  • 2006 الوردة الأخيرة
  • 2006 أهل الغرام
  • 2006 خالد بن الوليد
  • 2006 دعاة على أبواب جهنم
  • 2006 صدى الروح
  • 2005 آخر أيام اليمامة
  • 2005 الشمس تشرق من جديد
  • 2005 خلف القضبان
  • 2003 الحجاج
  • 2002 الأرواح المهاجرة
  • 2002 عمر الخيام
  • 1998 الكواسر
  • 1998 شوق الرهف
  • 1998 قمر وسحر

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. بنام: hEoll — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/244139
  2. ^ ا ب پ "Saba Mubarak"۔ College of Fine Arts, Yarmouk University۔ 18 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2017 
  3. ^ ا ب "SABA MUBARAK – ACTRESS- JORDAN"۔ Cairo International Film Festival۔ 22 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2017 
  4. ^ ا ب پ Amr Abdulrahman (22 اپریل 2017)۔ "Saba Mubarak Plays Five Characters on SNL Arabia Next Saturday"۔ Garidat Al-Nasr۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2017  [مردہ ربط]
  5. ^ ا ب "SABA MUBARAK'S PAN EAST MEDIA PARTNERS UP WITH THE ARAB CINEMA CENTER"۔ Mad Solutions۔ 10 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولائی 2017 
  6. ^ ا ب پ
  7. "Saba Mubarak hasn't given up on marriage just yet"۔ Al Bawaba (بزبان انگریزی)۔ 2012-08-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2017