صدف نعیم' ایک پاکستانی صحافی تھی جن کا تعلّق پاکستانی ٹی وی چینل 5 سے تھا۔

صدف نعیم
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1986ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 30 اکتوبر 2022ء (35–36 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

صدف 1987ء کو پاکستانی شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ لاہور پریس کلب کی کونسل ممبر میں بطور رپورٹر طویل عرصہ سے روزنامہ خبریں و 2009ء سے چینل 5 کے ساتھ وابستہ تھیں[2]اور جرنلسٹ گروپ کی جانب سے ممبر گورننگ باڈی کے لیے الیکشن بھی لڑ چکی تھیں، 24 میں سے 16 گھنٹے ڈیوٹی کرتی تھیں، اپنے چینل کے لیے وہ عموماً سیاسی جماعتوں اور سیاسی معاملات کی کوریج کرتی تھیں اور پنجاب اسمبلی کی کارروائی بھی باقاعدگی سے کور کرتی تھیں۔[2]

وفات

ترمیم

30 اکتوبر 2022ء کو لانگ مارچ (حقیقی آزادی مارچ) میں سادھوکی، (تحصیل کامونکی ضلع گوجرانوالہ) میں صدف نعیم نے عمران خان کے سست رفتار کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کی جس سے گرنے کے بعد اسی کنٹینر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئیں، دو روز قبل صدف نعیم نے عمران خان کا انٹرویو بھی کیا تھا، ان کی عمر 35 سال تھی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی اولاد تھی،[3] نماز جنازہ اچھرہ میں ہوئی،[4] شوہر محمد نعیم بھٹی نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا،[5] وفاقی حکومت نے 50 لاکھ روپے اور پنجاب حکومت نے 25 لاکھ لواحقین کو امداد دینے کا اعلان کیا۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ https://www.unesco.org/en/safety-journalists/observatory/d97fc1ec-8c91-46e5-b0f0-69e3a8d6ce48
  2. ^ ا ب "صدف نعیم: لانگ مارچ کے دوران کنٹینر تلے آ کر ہلاک ہونے والی صحافی کون تھیں؟"۔ BBC News اردو۔ 30 اکتوبر، 2022 
  3. تحریر : میم سین بٹ
  4. "صدف نعیم کے شوہر کا واقعے پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار"۔ jang.com.pk 
  5. "صدف نعیم کے شوہر کا واقعے پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار"۔ اسلام ٹائمز۔ 31 اکتوبر، 2022 
  6. "شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کیلئے مالی امداد کے اعلانات"۔ ہم نیوز۔ 30 اکتوبر، 2022۔ 31 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2022