ڈاکٹر صفدر محمود سابق وفاقی سیکرٹری، کالم نگار اور دانشور روزنامہ جنگ میں کالم نگار تھے اور وہ "صبح بخیر" کے عنوان سے کالم لکھا کرتے تھے، اس کے علاوہ ڈاکٹر صفدر محمود کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔[1]

صفدر محمود
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 30 ستمبر 1944ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 13 ستمبر 2021ء (77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ کالم نگار ،  مصنف ،  صحافی ،  مورخ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

پیدائش

ترمیم

ڈاکٹر صفدر محمود 30 دسمبر 1944ء کو ڈنگہ (ضلع گجرات ) میں پیدا ہوئے۔[2]

تعلیم

ترمیم

گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز اور پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔[3]

عملی زندگی

ترمیم

کچھ عرصے تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ 1967ء میں سول سروس کا امتحان پاس کیا اور 1974ء میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ڈاکٹر صفدر محمود متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔[4] ادارہ قومی تحقیق و حوالہ،وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر رہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانیات میں تعلیم دی، پوسٹ گریجویٹ جماعتوں کو تاریخ پاکستان پڑھائی اور تحقیقی پروگرام مرتب کیے۔پھرکابینہ ڈویژن اسلام آباد کے شعبہ تحقیق کے سربراہ رہے۔ حکومت پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت اور بعد ازاں محکمہ تعلیم کے سیکرٹری رہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کے سیکرٹری کے عہدے پر فرائض انجام دیے۔

ایوارڈ

ترمیم

حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1997ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا،[5]

تصانیف

ترمیم
  • سچ تو یہ ہے ۔ اس کتاب میں قائد اعظم اور تاریخ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے نظریاتی مخالفین کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کا موثر انداز میں رد کیا ہے۔
  • مسلم لیگ کا دور حکومت (1954ء تا 1974ء)
  • پاکستان کیوں ٹوٹا،
  • پاکستان:تاریخ و سیاست،
  • درد آگہی (مضامین)
  • سدابہار (مضامین)
  • اقبال ، جناح اور پاکستان
  • تقسیم ہند : افسانہ اور حقیقت
  • علامہ اقبال، تصوف اور اولیاء کرام
  • بصیرت
  • امانت
  • حیات قائد اعظم
  • آئین پاکستان

وفات

ترمیم

13 ستمبر 2021ء کو لاہور میں وفات پاگئے، ڈیفینس، لاہور میں دفن کیے گئے، [6] امریکا میں چند ماہ زیر علاج رہے، کچھ دن قبل واپس وطن آگئے تھے، مرض کے باعث یادداشت بھی چلی گئی تھی،[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://jang.com.pk/amp/984037
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 13 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2021 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 13 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2021 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 13 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2021 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 13 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2021 
  6. https://jang.com.pk/amp/984037
  7. https://gnnhd.tv/ur/article/6758
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔