صنعان خان قریشی
صعنان خان قریشی ( (سندھی: صنعان خان قريشي)؛ علیحدگی پسند سیاسی تنظیم جئے سندھ قومی محاذ کا موجودہ چیئرمین ہے۔[1] صنعان نے اپنے والد بشیر احمد قریشی کی پراسرار موت کے بعد سن 2012 میں جسقم کی قیادت کرنا شروع کی تھی۔
صنعان خان قریشی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
صدر نشین جئے سندھ قومی محاذ | |||||||
آغاز منصب 9 ستمبر 2012 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
جماعت | جئے سندھ قومی محاذ (7 اپریل 2012–) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
تحریک | سندھو دیش | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمصنعان نے نجی طور پر میٹرک کیا اور اس نے رتوڈیرو کے گورنمنٹ ڈگری کالج سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔[2]
سیاسی کیریئر
ترمیمسن 2012 میں اپنے والد اور جسقم کے چیئرمین بشیر احمد قریشی کی پراسرار موت کے بعد، صنعان خان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے قیادت کر رہے ہیں، وہ پارٹی انتخابات میں 9 ستمبر 2012 کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔[3] جب صنعان چیئرمین منتخب ہوئے تو وہ صرف 19 سال کے تھے، اس وقت انھوں نے کہا کہ "میرے والد چاہتے تھے کہ میں تعلیم حاصل کروں"۔[2] پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ان کی بطور چیئرمین نامزدگی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس فیصلے کو ایک مطلق العنان حکمرانی قرار دیا۔[4]
قید
ترمیم9 جون 2021 کو بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی دروازے پر پرتشدد احتجاج کے بعد پولیس نے صنعان خان قریشی کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا۔[5]
حوالہ جات
ترمیم
- ↑ "ATC sends JSQM Chairman on two days remand". The Nation (انگریزی میں). 10 جون 2021. Retrieved 2021-07-03.
- ^ ا ب "JSQM votes in Bashir Qureshi's teen son as new party chief". The Express Tribune (انگریزی میں). 10 ستمبر 2012. Retrieved 2021-07-06.
- ↑ Staff Reporter (11 ستمبر 2012). "Sunan Qureshi anointed JSQM chief". The Nation (انگریزی میں). Retrieved 2021-07-06.
- ↑ "How to kill a political party". The Express Tribune (انگریزی میں). 16 دسمبر 2018. Retrieved 2021-07-03.
- ↑ Dawn Report (9 جون 2021). "Crackdown on anti-BTK protesters triggers strike, rallies in Sindh". DAWN.COM (انگریزی میں). Retrieved 2021-07-06.