ملتان ڈویژن پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ایک انتظامی تقسیم تھی۔ 2000 کی حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں اس تیسرے درجے کی تقسیم کو ختم کر دیا گیا۔ 2008ء کے عام انتخابات کے بعد پنجاب نے اس کے آٹھ ڈویژنوں کو بحال کر دیا۔[3]


Multan Division
ڈویژن
صوبہ پنجاب میں ملتان ڈویژن کی جگہ
صوبہ پنجاب میں ملتان ڈویژن کی جگہ
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
صدر مقاملاہور
قیام2008[1]
اضلاع4
حکومت
 • قسمضلع
رقبہ
 • کل21,137 کلومیٹر2 (8,161 میل مربع)
آبادی (2017ء)
 • کل12,265,161
 • کثافت580/کلومیٹر2 (1,500/میل مربع)
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
ڈائلنگ کوڈ[2]
ویب سائٹ[2]

انتظامیہ ترمیم

ملتان ڈویژن کے چار اضلاع مندرجہ ذیل ہیں۔

تاریخ ترمیم

ملتان ڈویژن دراصل برطانوی ہند کے صوبہ پنجاب کا ایک انتظامی ڈویژن تھا۔

دریائے ستلج اسے بہاولپور سے جدا کرتا تھا جبکہ جنوب مشرق میں دریائے سندھ جزوی طور اس ڈویژن میں بہتا تھا اور مغرب کے ساتھ اس کی سرحد بناتا تھا۔ یہ پانچ اضلاع پر مشتمل تھا [4]

  1. میانوالی
  2. جھنگ
  3. ملتان
  4. مظفر گڑھ
  5. ڈیرہ غازی خان

ڈویژن کا کل رقبہ ہندوستان کی 1901ء کی مردم شماری کے مطابق 29,520 مربع میل 76,500 مربع کلومیٹر) اور آبادی 3,014,675 نفوس پر مشتمل تھی۔ بعد میں ڈیرہ غازی خان کو الگ ڈویژن بنا دیا گیا۔ نئے ڈویژن میں ضلع ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ بھی شامل تھے۔ اس طرح ملتان ڈویژن سے ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع مظفر گڑھ الگ ہو گئے۔

تفصیل ترمیم

ضلع رقبہ (km²) آبادی (2017)[5]
ملتان 3,721 4,745,109
خانیوال 4,349 2,921,986
وہاڑی 4,373 2,897,446
لودھراں
1,790 1,700,620
کل 14,233 12,265,161

حوالہ جات ترمیم

  1. [1] آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ geo.tv (Error: unknown archive URL).
  2. "National Dialing Codes"۔ پی ٹی سی ایل۔ 20 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2010 
  3. "Office of Div Commissioner restored"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2013 
  4. Multan Division - Imperial Gazetteer of India, v. 18, p. 22.