طبع
اصطلاح | term |
---|---|
طبع |
nature |
طبع، عربی زبان کا ایک لفظ ہے جس سے اردو میں متعدد الفاظ (جیسے ؛ طبیعت، طباعت، طبعہ، طبیعی اور طبیعیات وغیرہ) بنائے جاتے ہیں یا ماخوذ کیے جاتے ہیں۔ عربی زبان میں بھی اردو کی مانند اعراب ہوا کرتے ہیں مگر یہ عربی میں اردو و فارسی کی نسبت بہت قوی و اثرانگیز کردار کے حامل ہوتے ہیں اور عربی میں ان اعراب کی معمولی ترمیم سے ابجد کی ترتیب یکساں رہتے ہوئے بھی مفہوم میں خاصا نمایاں اور بعض اوقات بالکل ہی مختلف فرق آجاتا ہے۔ لفظ طبع کی ترتیب ابجد میں ب پر پیش، زبر اور یا پھر سکون آ سکتا ہے؛ پہلی صورت میں اس کے معنی فطرت (nature) کے دوسری صورت میں خط نگاری (typing) کے اور تیسری صورت میں اختتام، مہر، مزاج، کردار (temper / seal / impression) وغیرہ کے آجاتے ہیں۔ آخری یا تیسری آواز کی صورت میں گویا اس کے معنی ایک دوسرے سے آپس میں خاصے مختلف معلوم ہوتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے تیسری صورت کے بنیادی معنی ختم کردینے کے ہی اصل میں اس کا مفہوم seal اور پھر یہاں سے مہر لگا دینے یا مہر ثبت کردینے سے impression یا یعنی گہرائی پر لگا دینا اور پھر جسم کی گہرائی میں کیفیت یعنی طبیعت یا مزاج وغیرہ کی جانب چلے جاتے ہیں۔ * * * * *