ایلیسینڈرو وولٹا
ایلیسینڈرو گیسپی انٹونیو انسٹازیو وولٹا (اطالوی:Alessandro Giuseppe Antonio Anastasio Volta) (18 فروری 1745 - 5 مارچ 1827) اٹلی سے تعلق رکھنے والے مشہور کیمیا دان اور ماہرِ طبیعیات تھے۔[17]وولٹیک پائل نامی برقی بیٹری کے موجد ہیں جسے انھوں نے 1799 میں بنایا اور 1800 میں رائل سوسائٹی[18] کے صدر کو ایک خط کے ذریعے اس ایجاد سے آگاہ کیا۔ وولٹا نے اس ایجاد کے ذریعے ثابت کر دیا کہ بجلی کیمیائی طریقوں سے پیدا کی جا سکتی ہے۔ اس طرح انھوں نے اس قدیم نظریے کو منسوخ کر دیا جس کے مطابق بجلی جانداروں کے ذریعے بنتی ہے۔ وولٹا کی اس اہم ایجاد نے سائنس کے میدان میں نئے راستے کھول دیے اور بڑی تعداد میں دیگر سائنسدانوں نے تجربات شروع کر دیے جس کے نتیجے میں الیکٹروکیمسٹری کا موضوع معرض ِوجود میں آیا۔
ایلیسینڈرو وولٹا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 فروری 1745ء [1][2][3][4][5][6][7] کومو [8][9][10] |
وفات | 5 مارچ 1827ء (82 سال)[1][3][4][5][6][7][11] کومو [12][9][10] |
شہریت | ڈچی میلان سیسلپائن جمہوریہ مملکت اطالیہ |
رکن | باوارین اکیڈمی آف سائنس اینڈ ہیومنٹیز ، فرانسیسی اکادمی برائے سائنس ، رائل نیدرلینڈ اگیڈمی برائے سائنس اور فنون |
مناصب | |
سینیٹر | |
برسر عہدہ 1809 – 1814 |
|
در | مملکت اطالیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | طبیعیات دان ، موجد ، اکیڈمک ، کیمیادان |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی [1][13]، لاطینی زبان |
شعبۂ عمل | فعلیات |
ملازمت | یونیورسٹی آف پاویا |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
نپولین بوناپارٹ نے ایلیسینڈرو وولٹا کی سائنسی تحقیقات کی قدر کرتے ہوئے انھیں جامعہ فرانس میں دعوت دی جہاں انھوں نے اپنی ایجاد کے متعلق اس تعلیمی ادارے کے اراکین کو معلومات فراہم کیں۔ وولتا تقریباََ چالیس سال تک University of Pavia کی طبعیاتی تجربہ گاہ میں اعلی عہدے پر فائز رہے اور اس عرصے میں کثیر تعداد میں طلبہ نے ان سے فیض حاصل کیا۔[19]
وولٹا اپنی تمام تر سائنسی کامیابی کے باوجود الگ تھلگ رہنے کے عادی تھے۔ 1823 میں انھیں کئی بیماریوں نے یکے بعد دیگرے آ گھیرا جن کے باعث وہ 1827 میں وفات پا گئے۔ وولٹا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اکائیوں کے بین الاقوامی نظام میں الیکٹرک پوٹینشل کی اکائی کا نام ان کے نام پر رکھا گیا۔
ابتدائی زندگی
ترمیموولٹا 18 فروری 1745ء میں اٹلی کے ایک قصبے کومو (Como) میں پیدا ہوئے۔ 1794ء میں انھوں نے کومو سے ہی تعلق رکھنے والی ایک رئیس خاتون ٹیریسا پیریگرینی (Teresa Peregrini)سے شادی کی۔ وولٹا کے تین بیٹے تھے : زینینو، فلامینیو اور لوئگی۔ وولٹا کا تعلق بھی ایک رئیس خاندان سے تھا۔[20]
1774ء میں وولٹا کومو کے رائل اسکول میں طبعیات کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ اس عرصے میں انھوں نے الیکٹروفورَس (Electrophorus) نامی آلہ متعارف کروایا جو ساکت بجلی (Static Electricity) پیدا کرتا تھا۔ ان کی اس ایجاد کو بہت سراہا گیا اور اکثر ان کی اس ایجاد پر تعریف کی جاتی حالانکہ 1762ء میں سوڈان کے ایک سائنس دان جان ولکے ( Johan Wilcke) نے ایک مشین متعارف کرائی تھی جو اسی نظریے پر کام کرتی تھی۔
1776ء سے 1778ء کے سالوں میں وولٹا نے گیسوں کی کیمیا کا مطالعہ کیا۔ بنجامن فرینکلن کے مضمون "Flammable Air" پڑھنے کے بعد وہ کھوج میں لگ گئے اور آخرکار انھوں نے Lake Maggioreکے مقام پر میتھین گیس دریافت کی۔ دو سال بعد وہ میتھین گیس کو دیگر گیسوں اور دھاتوں سے علاحدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انھوں نے مختلف تجربات کیے جیسے ایک بند برتن میں برقی شعلے کے ذریعے میتھین گیس کو جلانے کی کوشش۔ وولٹا نے برق کی موثر گنجائش(Electrical Capacitance) کا مطالعہ بھی کیا اور اس سلسلے میں بتایا کہ ایک جسم کے لیے الیکٹرک پوٹینشل اور چارج متناسب ہوتے ہیں۔ اس نظریے کو "وولٹا کا نظریۂ موثر گنجائش" کہتے ہیں۔
وولٹا اور گیلوانی
ترمیماطالوی طبیعیات دان لوگی گیلوانی(Luigi Galvani) نے "حیوانی برق" (Animal Electricity)نامی تحقیق کی جس کے مطابق جب دو مختلف دھاتوں کو سیریز یعنی قطار میں ایک مینڈک کی ٹانگ اور باہمی طور پر ایک دوسرے سے جوڑا جائے تو بجلی بنتی ہے۔ وولٹا نے محسوس کیا کہ مینڈک کی ٹانگ موصل(Conductor) کا کردار ادا کر رہی ہے جسے آج کل ایلیکٹرولائٹ(Electrolyte)کہا جاتا ہے اور اس سے بجلی کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔ انھوں نے مینڈک کی ٹانگ کی بجائے کھارے پانی سے تر کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا اور انھیں معلوم ہوا کہ برقی بہائو کی یہ شکل گذشتہ مطالعے سے مماثلت رکھتی ہے۔
اس سلسلے میں وولٹا نے یہ قانون دریافت کیا کہ دھاتی برقیرے(Metal Electrodes)کے جوڑے جنہیں الیکٹرولائٹ کے ذریعے الگ کیا گیا ہو، پر مشتمل ایک گیلوانک سیل(Galvanic Cell) کی الیکٹروموٹو فورس دراصل اس کے دو الیکٹراڈ پوٹینشلز کے درمیان کے فرق کے برابر ہوتی ہے۔ لہذا اس طرح دو یکساں برقیرے اور ایک الیکٹرولائٹ کی مجموعی الیکٹروموٹو فورس(Electromotive Force) صفر ہوتی ہے۔ اس قانون کو وولٹا کا الیکٹرومکینیکل سیریز کا نظریہ بھی کہا جاتا ہے۔
1800میں گیلوانی کے گیلوانک نظریے سے اختلاف کے نتیجے میں وولٹا نے ابتدائی برقی بیٹری وولٹیک پائل( Voltaic Pile) ایجاد کی جو مستحکم الیکٹرک کرنٹ پیدا کرتی تھی۔ وولٹا کو معلوم تھا کہ جست اور چاندی کی دھاتوں کے ذریعے زیادہ موثر بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔[21] آغاز میں انھوں نے ایک سیریز میں سیلز کا تجربہ کیا کہ ہر سیل جو شراب کا گلاس تھا، اسے کھارے پانی سے بھر دیا جس میں دو متضاد برقیرے(Electrodes) ڈبو دیے گئے۔ بعد میں گلاس کی جگہ کھارے پانی سے گیلے کارڈبورڈ کا استعمال کیا گیا۔
پہلی بیٹری
ترمیموولٹا کی بیٹری کو پہلا الیکٹروکیمیکل سیل قرار دیا گیا۔ اس میں دو برقیرےپائے جاتے ہیں۔ ایک جست اور دوسرا تانبے کی دھات سے بنا ہوتا ہے۔ الیکٹرولائٹ گندھک کے تیزاب اور نمکین پانی کے ملاپ سے تیار ہوتا ہے۔ الیکٹرولائٹ کی شکل میں ہوتا ہے۔ جست جو الیکٹروکیمیکل سیریز میں تانبے اور ھائیڈروجن سے اوپر ہوتی ہے، سلفیٹ کے منفی چارج کے ساتھ تعامل پزیر ہوتی ہے۔ مثبت چارج والے ھائیڈروجن کے پروٹان تانبے کے الیکٹرانز کو کھینچ لیتے ہیں جس کے نتیجے میں ھائیڈروجن گیس کے بلبلے پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے سبب جست کا راڈ منفی اور تانبے کا راڈ مثبت الیکٹراڈ بن جاتے ہیں۔ اس طرح یہ دو ٹرمینل ہوتے ہیں جنہیں آپس میں جوڑ دیا جائے تو برقی رو کا گذر شروع ہو جاتا ہے۔ وولٹیک سیل میں پایا جانے والا کیمیائی تعامل درج ذیل طریقے سے ہوتا ہے :
جست:
گندھک کا تیزاب:
تانبے پر کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم پھر بھی یہ برقی رو کے لیے ایک الیکٹراڈ کا کردار ادا کرتا ہے۔
اس سیل کے مفادات کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں۔ مثلاَ َاسے استعمال کرنا غیر محفوظ ہے کیونکہ اس میں گندھک کا تیزاب پایا جاتا ہے جو خطرناک ہے۔ دیگر یہ کہ سیل کی قوت وقت کے ساتھ ساتھ کمزور پڑتی جاتی ہے کیونکہ ہائیڈروجن گیس کا انخلاء نہیں ہوپاتا۔
زندگی کے آخری ایام
ترمیم1810میں وولٹا اپنی ایجادات کے اعزاز میں نیپولین بوناپارٹ کے ہاں اعلی عہدے پر فائز رہے۔[22] ان کی تصویر دس ہزار لیرے کے اطالوی نوٹ پر چھاپی گئی۔ وولٹا 1819 میں ریٹائر ہو کر اپنی ریاست کیمناگو چلے گئے۔ کیمناگو کو آج کل "کیمناگو وولٹا" کہا جاتا ہے۔[23] یہیں 5 مارچ 1827 میں اپنی بیاسیویں سالگرہ کے چند دن بعد وہ وفات پا گئے۔ وولٹا کی باقیات کیمناگو کے عجائب گھر ٹیمپیو وولٹینیو(Tempio Voltiano )میں موجود ہیں جو جھیل کے کنارے باغات میں واقع ہے۔ اس میوزیم میں وہ ساز و سامان رکھا گیا ہے جسے وولٹا اپنے تجربات کے دوران استعمال کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی وِلا اولمو(Villa Olmo) کی وولٹین فائونڈیشن بھی موجود ہے جو سائنسی ترقی کے لیے سرگرم ہے۔ وولٹا نے اپنے تجربات کے نتیجے میں پہلی ایجاد کومو قصبے میں کی تھی۔
مذہبی عقائد
ترمیموولٹا کاتھولک تھے اور وہ پوری عمر اپنے ایمان پر قائم رہے۔[24] چونکہ وہ اپنے خاندان کی خواہش میں مطابق پادری نہ بن سکے، لوگ انھیں غیر مذہبی ہونے کا الزام دیتے تھے یہاں تک کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہوئے انھیں مذہب سے دور تصور کرتے تھے کہ “وولٹا کبھی چرچ نہیں آتا“ [25] یا “وہ چرچ کے بلاوے کی پروا نہیں کرتا۔ “[26] بہرحال اپنے مذہبی نظریات کے متعلق وولٹا کا کہنا تھا کہ:[27]
” | مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیسے کوئی میرے مذہبی معاملات میں خلوص اور ثابت قدمی پر شک کر سکتا ہے۔ میرا تعلق روم کے کاتھولک مذہب سے ہے اور اسی کے ساتھ میں پیدا ہوا اور بڑا ہوا ہوں اور اسی مذہب کا میں نے کھُلم کھُلا یا پوشیدہ اقرار کیا ہے۔ میں بے شک ان اچھے کاموں کی تکمیل میں ناکام رہا جو کاتھولک عیسائیوں کے ہاں رائج ہیں اور مجھے بہت سے گناہوں کا افسوس بھی ہے مگر خدا کا کرم ہے کہ میں کبھی بھی اپنے مذہبی عقائد سے دستبردار نہیں ہوا۔ | “ |
حوالہ:
تصنیفات
ترمیموولٹا نے 1769 میں (On the attractive force of electric fire) کے عنوان سے کتاب شائع کی۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12486203t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Léonore ID: http://www.culture.gouv.fr/public/mistral/leonore_fr?ACTION=CHERCHER&FIELD_1=COTE&VALUE_1=LH//2738/29 — بنام: Alexandre Joseph Antoine Volta — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6vh5sks — بنام: Alessandro Volta — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب KNAW past member ID: http://www.dwc.knaw.nl/biografie/pmknaw/?pagetype=authorDetail&aId=PE00003610 — بنام: Alessandro G.A.A. Volta — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/volta-alessandro-giuseppe-antonio-anastasio — بنام: Alessandro Giuseppe Antonio Anastasio Volta — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Volta, Alexander Graf — جلد: 51 — صفحہ: 280 — Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/volta-alessandro-giuseppe-antonio-anastasio — بنام: Alessandro Giuseppe Antonio Anastasio Volta
- ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0071562.xml — بنام: Alessandro Volta
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/119292556 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Вольта Алессандро — ربط: https://d-nb.info/gnd/119292556 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ^ ا ب Accademia delle Scienze di Torino ID: https://www.accademiadellescienze.it/accademia/soci/alessandro-volta — اخذ شدہ بتاریخ: 1 دسمبر 2020
- ↑ عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=65297 — بنام: Alessandro Volta
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/119292556 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/130263139
- ↑ Award winners — اقتباس: For his several Communications explanatory of certain Experiments published by Professor Galvani.
- ↑ ناشر: رائل سوسائٹی — Award winners : Copley Medal — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2018
- ^ ا ب
- ↑ Hall of Fame، ایڈیسن
- ↑ Enterprise and electrolysis". http://www.rsc.org. Royal Society of Chemistry۔ موصول 18 فروری 2015
- ↑ Munro, John (1902). Pioneers of Electricity; Or, Short Lives of the Great Electricians. London: The Religious Tract Society. صفحات 89–102.
- ↑ "Life and works". Alessandrovolta.info. Como, Italy: Editoriale srl. موصول 18 فروری 2015
- ↑ Robert Routledge (1881). A popular history of science (2nd ed.). G. Routledge and Sons. p. 553. ISBN 0-415-38381-1.–102.
- ↑ Giuliano Pancaldi, "Volta: Science and culture in the age of enlightenment", Princeton University Press, 2003.
- ↑ "Volta". Institute of Chemistry - Jerusalem.
- ↑ "Gli scienziati cattolici che hanno fatto lItalia (Catholic scientists who made Italy)". زینٹ کے اطالوی الفاظ۔
- ↑ 'Adam-Hart Davis. (2012). Engineers. Penguin. صفحہ 138
- ↑ Michael Brian Schiffer (2003), Draw the Lightning Down: Benjamin Franklin and Electrical Technology in the Age of Enlightenment. یونیورسٹی آف کیلیوفورنیا پریس۔ صفحہ 55
- ↑ Kneller, Karl Alois, Christianity and the leaders of modern science; (1911), p. 117–118