ظفر شاہان انصاری (پیدائش:10 دسمبر 1991ء) ایک سابق انگریز کرکٹ کھلاڑی ہے جو سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب اور انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے کھیلا۔ ایک سپن باؤلنگ آل راؤنڈر، اس نے بائیں ہاتھ سے آرتھوڈوکس سپن بولنگ کی اور بائیں ہاتھ سے بلے بازی کی۔ انصاری نے انگلینڈ کے لیے 8 مئی 2015ء کو آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا جو بارش کی وجہ سے ختم ہو گیا۔ [1]اب وہ خیراتی ادارے کے لیے کام کرتا ہے۔ انصاری اپنے والد پروفیسر خضر ہمایوں انصاری کے ذریعے پاکستانی نژاد ہیں جو سکھر سے ہجرت کر کے آئے تھے جبکہ ان کی والدہ پروفیسر سارہ انصاری برطانوی ہیں۔  اس کے بڑے بھائی اکبر سابق کاؤنٹی کرکٹ ہیں۔

ظفر انصاری
ذاتی معلومات
مکمل نامظفر شاہان انصاری
پیدائش (1991-12-10) 10 دسمبر 1991 (عمر 33 برس)
آسکوٹ, برکشائر، انگلینڈ
قد5 فٹ 11 انچ (1.80 میٹر)
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتخضر ہمایوں انصاری (والد)
سارہ انصاری (والدہ)
اکبر انصاری (بھائی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 673)28 اکتوبر 2016  بمقابلہ  بنگلہ دیش
آخری ٹیسٹ17 نومبر 2016  بمقابلہ  بھارت
واحد ایک روزہ (کیپ 237)8 مئی 2015  بمقابلہ  آئرلینڈ
ایک روزہ شرٹ نمبر.42
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2010–2017سرے (اسکواڈ نمبر. 22)
2011–2013کیمبرج یونیورسٹی
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 3 1 71 42
رنز بنائے 49 3,009 819
بیٹنگ اوسط 9.80 29.79 35.12
100s/50s 0/0 3/15 0/4
ٹاپ اسکور 32 112 66*
گیندیں کرائیں 408 8,843 1,289
وکٹ 5 128 38
بالنگ اوسط 55.00 35.88 31.97
اننگز میں 5 وکٹ 0 6 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 2/76 6/30 4/42
کیچ/سٹمپ 1/– 0/– 31/– 21/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 26 اپریل 2017

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "England tour of Ireland, Only ODI: Ireland v England at Dublin, May 8, 2015"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2015