عایدہ توما سلیمان

اسرائیلی عرب سیاست دان

عایدہ توما سلیمان (عربی: عايدة توما سليمان، عبرانی: עאידה תומא סלימאן‎‎; پیدائش 16 جولائی 1964ء) ایک اسرائیلی عرب صحافی اور سیاست دان ہے۔

عایدہ توما سلیمان
 

مناصب
رکن کنیست [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت مدت
31 مارچ 2015  – 30 اپریل 2019 
پارلیمانی مدت 20ویں کنیست  
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 اپریل 2019  – 10 جولا‎ئی 2019 
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
10 جولا‎ئی 2019  – 3 اکتوبر 2019 
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 اکتوبر 2019  – 30 دسمبر 2019 
رکن کنیست [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 دسمبر 2019  – 16 مارچ 2020 
رکن کنیست [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
16 مارچ 2020  – 6 اپریل 2021 
رکن کنیست [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 اپریل 2021  – 15 نومبر 2022 
رکن کنیست [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
15 نومبر 2022 
معلومات شخصیت
پیدائش 16 جولا‎ئی 1964ء (60 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناصرہ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت حداش   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ حیفا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فعالیت پسند ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عبرانی ،  عربی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

عایدہ توما سلیمان کی پیدائش ناصرہ، اسرائیل کے ایک مسیحی عرب خاندان میں ہوئی، [4] اور جامعہ حیفہ سے بی۔اے۔ نفسیات اور عربی ادب میں کیا۔ عایدہ توما عکہ میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کا شوہر جیرس سلیمان 2011ء میں سرطان سے مر گیا تھا۔۔[5]

سیاست ترمیم

عایدہ نے 1992ء میں خواتین پر تشدد کے خلاف ایک حقوق نسواں کا حلقہ قائم کیا اور یوم تاسیس ہی سے یہ خود اس تنظیم کی سربراہ ہیں۔ عایدہ حداش جماعت کی رکنیت حاصل کی، بعد میں اخبار ال اتحاد کی مدیر اعلیٰ بن گئیں، یہ ایک عربی زبان کا اخبار ہے جو حداش کے ایک دھڑے اسرائیلی کمونیست پارٹی کی ملکیت ہے۔ عایدہ اسرائیل کے عرب شہریوں کے لیے اعلیٰ تعقیب کمیٹی (عربی: لجنة المتابعة العليا للجماهير العربية في إسرائيل‎، انگریزی: High Follow-Up Committee for Arab Citizens of Israel) کی سب سے پہلی خاتوں رکن ہیں۔ توما فلسطینی اسرائیلی امن کے لیے ایک بین الاقوامی خواتین کمیشن کی بھی شریک بانی ہیں۔[6]

1992ء کے انتخابات میں وہ فہرست میں 47ویں نمبر پر تھیں۔ جس میں انھوں نے صرف تین نشستیں جیتیں۔ جب کہ 1996ء کے انتخابات میں وہ فہرست میں 36ویں نمبر پر تھیں۔ تب بلاد اور ہاڈیش کا سیاسی اتحاد تھا، اس اتحاد نے 5 نشستیں جیتیں۔ اگلے 1999ء کے انتخابات میں وہ ہاڈیش کی فہرست میں 28ویں نمبر پر تھیں، لیکن اب بھی وہ کنیست میں نہ پہنچ سکیں۔[7][8]

2009ء میں یہ ہاڈیش کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھیں لیکن جماعت نے صرف چار نشستیں جیتیں۔ 2013ء کے انتخابات میں وہ جماعت کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں، لیکن برسر منصب حنا سويد کی جیت کی وجہ سے یہ جماعت کی فہرست میں 98ویں نمبر پر جلی گیں۔[9]

2015ء میں ہاڈیش نے سیاسی اتحاد جوائنٹ لسٹ جس میں یونائیٹڈ عرب لسٹ، تال اور بلاد شامل تھیں اس میں شامل ہوئی اور جماعت نے کل 13 نشستیں جیتیں[10]۔عایدہ توما اس وقت جوائنٹ لسٹ کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھیں۔[11] یوں وہ کنیست کی رکن بن گئیں، وہ چوتھی اسرائیلی عرب خاتون ہیں جو کنیست کی رکن بنیں، ان سے قبل حنین زعبی (جوائنٹ عرب لسٹ)، حسنیہ جبارہ (مریٹس)، نادیا حلو (لیبر) کنیست کی رکن بن چکی ہیں۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ חה"כ עאידה תומא סלימאן — ناشر: کنیست
  2. http://www.knesset.gov.il/mk/heb/mk.asp?mk_individual_id_t=948 — ناشر: کنیست
  3. https://main.knesset.gov.il/mk/Pages/MKPositions.aspx?MKID=948 — ناشر: کنیست
  4. ^ ا ب Knesset votes in first-ever Arab committee chair Times of Israel, 3 جون 2015
  5. עאידה תומא סלימאן מחויבת לנשים החלשות۔ ושדיילות אל-על יחכו Haaretz, 11 جولائی 2015 (عبرانی میں)
  6. First female Arab Israeli lawmaker to head Knesset committee Al Arabiya News, 5 جون 2015
  7. Hadash آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ en.idi.org.il (Error: unknown archive URL) Israel Democracy Institute
  8. The 1999 Elections Israel Democracy Institute (عبرانی میں)
  9. Hadash آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ idi.org.il (Error: unknown archive URL) Israel Democracy Institute (عبرانی میں)
  10. Final Unofficial* results of the Elections for the Twentieth Knesset Central Elections Committee
  11. Joint List list Central Elections Committee

بیرونی روابط ترمیم

  • کنیست ویب سائٹ پر

عایدہ توما سلیمان