ابن ملجم
عبد الرحمٰن ابن ملجم مرادی ایک خارجی تھا جو خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ حضرت علی کا قتل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
ابن ملجم | |
---|---|
(عربی میں: عبد الرحمن بن ملجم المرادي) | |
معلومات شخصیت | |
وفات | سنہ 661ء کوفہ |
وجہ وفات | سر قلم |
طرز وفات | سزائے موت |
شہریت | خلافت راشدہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاسی قاتل |
درستی - ترمیم |
قتل کا منصوبہ
ترمیمکچھ روایات کے مطابق جنگ نہروان کی شکست کے بعد متعدد خارجیوں نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی اور 40ھ کی جنگ نہروان پر تبادلہ خیال کیا جس میں خارجیوں کے سیکڑوں ساتھی علی کی فوج سے علیحدگی کے بعد علی کی افواج کے ہاتھوں مارے گئے۔ صرف 9 آدمی خوارج کے زندہ بچ کر فرار ہویے باقی سب میدان جنگ مارے گئے۔[1] ان 9 خارجیوں میں سے 3 خارجیوں نے اسلام کے تین رہنماؤں کے قتل پر راضی ہو گئے۔ جن تین لوگوں کو قتل کرنا تھا ان میں علی المرتضی، امیر معاویہ اور عمرو بن العاص کے نام شامل تھے۔ ابن ملجم نے علی المرتضی کو، حجاج بن عبداللہ برک نے امیر معاویہ کو اور عمرو بن بكر تميمی نے عمرو بن العاص کو شہید کرنے کا ذمہ لیا۔[2] تینوں نے تجویز کے مطابق ایک ہی دن فجر کے وقت وار کرنا تھا۔[3]
علی کا قتل
ترمیم26 جنوری 661ء کو مسجد کوفہ میں فجر کی نماز کے دوران میں سجدہ کرتے ہوئے عبد الرحمٰن ابن ملجم نے علی ابن ابی طالب پر حملہ کیا اور ابن ملجم کی زہر آلود تلوار سے علی زخمی ہو گئے۔[2][4] علی کے لیے طبی علاج معروف حکیم اثیر ابن عمر الساکونی نے کیا تھا۔ تاہم، تین دن بعد 21 رمضان المبارک 40ھ یعنی 28 جنوری، 661ء کو علی المرتضی رحلت فرما گئے۔ علی کے وصال کے تین دن بعد علی کے بیٹے حسن ابن علی نے خود ابن ملجم کو قتل کیا یہ 40ھ کا واقعہ ہے۔[5][6]
کچھ اور غیر مستند روایات کے مطابق ابن ملجم کو معاویہ ابن ابی سفیان نے علی کے قتل پر مامور کیا تھا۔[7][8][9][10] ان روایات کے مطابق خود ابن ملجم نے اس بات کا اقرار کیا اور کہا کہ میں نے معاویہ کے کہنے پر ایسا فعل کیا. لیکن یہ تمام روایات مستند نہیں ہیں ۔[11][7][12]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تاریخ اسلام جلد 1 -صفحہ 425 مؤلف : مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی صاحب - ناشر : فرید بکڈپو (پرائیویٹ) لمٹیڈ، نئی دہلی
- ^ ا ب Cook, David, 1966- (2007)۔ Martyrdom in Islam۔ Cambridge, UK: Cambridge University Press۔ ص 54–55۔ ISBN:0-521-85040-1۔ OCLC:70867078
{{حوالہ کتاب}}
: صيانة الاستشهاد: أسماء عددية: قائمة المؤلفين (link) صيانة الاستشهاد: أسماء متعددة: قائمة المؤلفين (link) - ↑ تاریخ اسلام جلد 1 -صفحہ 430 مؤلف : مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی صاحب - ناشر : فرید بکڈپو (پرائیویٹ) لمٹیڈ، نئی دہلی۔
- ↑ Ṭabāṭabāʼī، Muḥammad Ḥusayn. (1977, t.p. 1975)۔ Shiʻite Islam (2nd ed اشاعت)۔ Albany: State University of New York Press۔ ص 192۔ ISBN:978-0-87395-272-9۔ OCLC:4538951
{{حوالہ کتاب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) و|طبعة=
يحتوي على نص زائد (معاونت) - ↑ "Death of Hazrat Ali"
- ↑ "THE END OF IBN MULJIM AND HIS COHORTS"۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2014-07-22
{{حوالہ ویب}}
: صيانة الاستشهاد: BOT: original URL status unknown (link) - ^ ا ب تاریخ طبری جلد 4 صفحہ 599
- ↑ مروج الذہب مسعودی ص 303 جلد 2
- ↑ تاریخ ابوالفداء جلد 1 ص 183
- ↑ روضۃ الصفا جلد 3 ص 7
- ↑ ذکر العباس صفحہ 20
- ↑ مقاتل الطالبین ص 51