جنگ نہروان

امام علی ابن ابی طالب اور خوارج کے درمیان لڑی گئی جنگ (658)

جنگِ نہروان خلیفہ چہارم علی بن ابی طالب اور خوارج کے درمیان میں 9 صفر 38ھ (659ء) کو لڑی گئی۔ خوارج کوفہ کے زاہدوں کی ایک جماعت تھی، جو علی بن ابی طالب کی اطاعت سے اس وقت نکل گئے جب علی بن ابی طالب اور امیر معاویہ کے درمیان میں دو فیصلہ کرنے والوں کو مقرر کیا گیا، اس کا سبب یہ تھا کہ جب علی بن ابی طالب اور امیر معاویہ کے درمیان میں جنگ طول پکڑ گئی تو دونوں فریق اس پر متفق ہو گئے کہ خلافت کس کا حق ہے؟ اس کا فیصلہ کرنے کے لیے ابوموسیٰ اشعری اورعمرو بن العاص کو مقرر کر دیا جائے اور دونوں فریق ان کا فیصلہ پر راضی ہوں گے اس وقت خوارج نے کہا : "حکم صرف اللہ کا ہے" علی بن ابی طالب نے فرمایا : یہ کلمہ برحق ہے لیکن انس سے جس معنی کا ارادہ کیا گیا ہے وہ باطل ہے، خوارج کی تعداد بارہ ہزار تھی، انھوں نےعلی بن ابی طالب کی خلافت کا انکار کیا اور اپنی مخالفت کا جھنڈا نصب کر دیا اور خون ریزی اور ڈاکے مارنا شروع کر دیے علی المرتضی نے فرمایا کہ یہ لوگ اپنے فیصلہ سے رجوع کر لیں۔ مگر یہ لوگ جنگ کرنے کے سوا کسی بات سے راضی نہیں ہوئے۔ پھر علی المرتضی نے نہروان کے علاقہ میں ان سے جنگ کی، نہروان بغداد کے قریب ایک شہر ہے، علی المرتضی نے ان میں سے اکثر کو قتل کر دیا اور ان میں سے بہت کم زندہ بچے[1] اس فرقہ کا سرغنہ عبداللہ بن شداد کوفی تھا پہلے تو علی بن ابی طالب نے اس فرقہ کی فہمایش کے لیے عبد اللہ بن عباس کو حروراء مقام پر بھیجا یہ حروراء وہ جگہ ہے جہاں ان لوگوں نے سکونت اختیار کی تھی اس سبب سے یہ فرقہ حروریہ کہلاتا ہے عبداللہ بن عباس کی فہمایش سے یہ لوگ چند روز کے لیے راہ راست پر آ گئے اور پھر ان لوگوں نے مسلمانوں کا قتل راہزنی اور طرح طرح کے فساد برپا کیے جن کے سبب سے علی المرتضی نے ان پر چڑھائی کی اور نہروان مقام پر اس فرقہ کی اور علی بن ابی طالب کی لڑائی ہوئی اس لڑائی میں خارجی فرقہ کے لوگ یہاں تک قتل ہوئے کہ صرف دس بارہ آدمی ان میں سے بچ گئے

نہروان کی جنگ
سلسلہ پہلا فتنہ

معرکہ نہروان؛ سولہویں - سترہویں صدی عیسوی کی عثمانی مصغّر تصویر
تاریخ17 جولائی 658ء
مقامنہروان، عراق
33°20′N 44°23′E / 33.333°N 44.383°E / 33.333; 44.383
نتیجہ خلافت راشدہ کی فتح
مُحارِب
خلافت راشدہ خوارج
کمان دار اور رہنما
علی بن ابی طالب
مالک اشتر
عبد اللہ بن وہب راسبی 
طاقت
14،000 2،800
ہلاکتیں اور نقصانات
7−13 قتل 2،400 قتل
جنگ نہروان is located in Iraq
جنگ نہروان
موجودہ عراق میں جنگ کا محل وقوع

جنگ کے بعد

ترمیم

جنگ کے بعد، علی نے اپنی فوج کو حکم دیا کہ وہ شام کی طرف ان کے ساتھ روانہ ہو جائے۔ تاہم، فوجیوں نے تھکن کے باعث انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کوفہ میں اپنی توانائیاں بحال کرنے کے بعد شام کی مہم کے لیے تیار ہوں گے۔ علی نے ان کی یہ بات مان لی اور نخیلہ کی طرف چلے گئے، جو کوفہ کے باہر ایک جمع ہونے کی جگہ تھی، اور اپنے سپاہیوں کو آرام کرنے اور کبھی کبھار اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔ مگر فوجی مہم میں جانے کے لیے آمادہ نہ تھے اور چند دنوں میں کیمپ تقریباً خالی ہو گیا۔ نتیجتاً، علی کو اپنے منصوبے کو ترک کرنا پڑا۔ علی کے سابق اتحادیوں اور قرآن پڑھنے والوں کے قتل عام نے ان کی بطور خلیفہ حیثیت کو کمزور کر دیا۔ بالآخر انھیں خارجی ابن ملجم نے جنوری 661 میں شہید کر دیا۔

اگرچہ خارجیوں کو کچل دیا گیا تھا، ان کی بغاوت کئی سالوں تک جاری رہی اور جنگ نہروان نے ان کے مسلم معاشرے سے الگ ہونے کو مستحکم کر دیا۔ ان میں سے بہت سے افراد نے شہری زندگی کو ترک کر دیا اور ڈاکہ زنی، لوٹ مار، آباد علاقوں کی تباہی اور دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو گئے، جو امام علی کے دورِ خلافت اور بعد میں معاویہ (661ء–680ء) کے دور تک جاری رہیں، جو علی کی شہادت کے چند ماہ بعد خلیفہ بن گیا۔ دوسرے فتنہ کے دوران، خارجیوں نے عرب اور فارس کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا تھا، لیکن بعد میں عراق کے اموی گورنر، حجاج ابن یوسف کے ذریعے انھیں زیر کر لیا گیا۔ تاہم، انھیں مکمل طور پر دسویں صدی تک ختم نہیں کیا جا سکا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. تفسیر تبیان القرآن، غلام رسول سعیدی سورہ غافر:12

بیرونی روابط

ترمیم