عبد اللہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق یہ غزوہ بدر میں شامل تھے۔

عبد اللہ بن سراقہ
معلومات شخصیت

نام و نسب ترمیم

عبد اللہ نام،نسب نامہ یہ ہے،عبد اللہ بن سراقہ بن معتمر بن سراقہ بن انس بن اواہ بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی قرشی عددی۔ عبد اللہ مذکور الصدر صحابی عمرو بن سراقہ کے بھائی تھے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نسب میں عبد اللہ بن قرط اور رسول اللہ کے نسب میں کعب پر شام ہوتے ہیں۔

اسلام و ہجرت ترمیم

غزوہ بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے اور مکہ سے براہ راست مدینہ آئے اور رفاعہ بن عبد المنذر کے یہاں اترے۔[1]

غزوات ترمیم

مدینہ آنے کے بعد غزوہ بدر، غزوہ احد وغیرہ تمام معرکوں میں شریک ہوتے رہے۔[2]

وفات ترمیم

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہدِ خلافت میں وفات پائی ، وفات کے بعد ان کی نسل نہ چلی۔[3][4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ابن سعد،جزء4،ق1:104
  2. استیعاب :1/393،واصابہ ترجمہ عبد اللہ بن سراقہ
  3. تہذیب الکمال:199
  4. اصحاب بدر،صفحہ 103،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور