عبد المحسن بن حمود حلبی
امین الدین عبد المحسن بن حمود تنوخی حلبی (570ھ - رجب 643ھ) حلب ، شام کا ایک عرب شاعر اور وزیر تھا۔
عبد المحسن بن حمود حلبی | |
---|---|
(عربی میں: عبد المحسن بن حمود الحلبي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1174ء حلب |
وفات | اکتوبر1245ء (70–71 سال) دمشق |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، وزیر |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیموہ حلب میں پیدا ہوئے، وہیں پلے بڑھے اور وہیں تعلیم حاصل کی۔ وہ علم حدیث کے حصول کے لیے دمشق چلے گئے وہاں سے وہ حوران میں صرخد چلے گئے ، جہاں اس نے صرخد کے مالک اور دمشق کے نائب ابو منصور عز الدین ایبک کے ماتحت وزارت سنبھالی۔ پھر وہ دمشق واپس آئے جہاں 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک باکمال ادیب، شاعر تھے، اور ان کی نظموں کا ایک مجموعہ تھا، جن میں سے اکثر ضائع ہو چکے ہیں۔[1][2]
وفات
ترمیمآپ نے 643ھ میں دمشق میں وفات پائی ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عمر فروخ (1984)۔ تاريخ الأدب العربي۔ الجزء الثالث (الرابعة ایڈیشن)۔ بيروت، لبنان: دار العلم للملايين۔ صفحہ: 554
- ↑ "ابن حمود عبد المحسن بن حمود بن المحسن التنوخي - The Hadith Transmitters Encyclopedia"۔ 19 اکتوبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2023