عرب انبیا سے مراد وہ پیغمبر ہیں جو اصلاً و نسلاً عرب تھے اور جن کی زبان عربی تھی۔[1] ابوذر غفاری کی روایت ہے کہ پیغمبر محمد نے فرمایا: "ابو زر! چار انبیا عرب نژاد گذرے ہیں: ہود، صالح، شعیب اور تمھارا نبی"۔[2][3]

فہرست

ترمیم
  1. پیغمبر ہود: جو قوم عاد کی طرف مبعوث کیے گئے تھے۔ قرآن میں مذکور ہے:   كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ   إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ  إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ  وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ    ترجمہ: قوم عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا (123) جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے (124) البتہ میں تمھارے لیے امانت دار رسول ہوں (125) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو (126) اور میں تم سے ا سپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے (127)(سورہ الشعرا۔ ترجمہ احمد علی)[4]
  2. پیغمبر صالح: جو قوم ثمود کے پاس بھیجے گئے تھے۔ قرآن میں ہے:   كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ   إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ    ترجمہ:قوم ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا (141) جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں (142)(سورہ الشعرا۔ ترجمہ احمد علی)[5]
  3. پیغمبر اسماعیل: جنہیں جرہم، عمالقہ، یمن اور ان کے مضافات میں بھیجا گیا تھا۔ قرآن میں ہے:   وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ كُلٌّ مِّنَ الصَّابِرِينَ     ترجمہ:) اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو یہ سب صبر کرنے والے تھے (85)(سورہ الانبیا۔ ترجمہ احمد علی)[6]
  4. پیغمبر شعیب: قوم مدین کی طرف بھیجے گئے تھے۔ قرآن میں ہے:   وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُواْ اللّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـهٍ غَيْرُهُ قَدْ جَاءتْكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ فَأَوْفُواْ الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ وَلاَ تَبْخَسُواْ النَّاسَ أَشْيَاءهُمْ وَلاَ تُفْسِدُواْ فِي الأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ     ترجمہ:اورمدین کی طرف اس کے بھائی شعیب کو بھیجا فرمایااے میری قوم الله کی بندگی کرو اس کے سوا تمھار کوئی معبود نہیں تمھارے رب کی طرف سے تمھارے پاس دلیل پہنچ چکی ہے سو ناپ او رتول کو پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت کرو یہ تمھارے لیے بہتر ہے اگر تم ایمان دار ہو (85)(سوہ اعراف۔ ترجمہ احمد علی)[7]
  5. محمد: پیغمبر اسلام۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "أنبياء العرب - إسلام ويب - مركز الفتوى"۔ 08 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2018 
  2. رواه ابن حبان في صحيحه : 2/76 (361).
  3. "الفصل الثاني: الأنبياء والرسل المذكورون في القرآن - الموسوعة العقدية - الدرر السنية"۔ 20 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2018 
  4. قرآن، سورہ شعراء، 123-127
  5. قرآن، سورہ شعراء، 141-142
  6. قرآن، سورہ انبیاء، آیت 85
  7. قرآن، سورہ اعراف، آیت 85