عروج بارباروس

سلطنت عثمانیہ کے مشہور بحری جنگجو
(عروج بارباروسا سے رجوع مکرر)

عروج باربروسہ (ترکی: Oruç Reis، عربی: عروج بربروس، ہسپانوی: Arrudye، عثمانی ترکی:عروج رئیس ) ایک بربری عثمانی الجزائر کے حکمران تھے۔ وہ خیر الدین باربروسہ کے بڑے بھائی تھے۔ بعد ازاں وہ الجزائر کے گورنر (بیگ) اور بحیرہ روم کے گورنر اعلیٰ (بیگلربیگی) بھی رہے۔

عروج بارباروسا
Oruç
1474 – 1518
بارباروسا
عرفیتبابا عروج
بارباروسا
سرخ داڑھی
قسمبحری کپتان
جائے پیدائشلسبوس, سلطنت عثمانیہ
جائے وفاتتلمسان, عثمانی الجزائر
وفاداریسلطنت عثمانیہ
سرگرم1495 -1518
عہدہکپتان
کارروائیوں کا مقامبحیرہ روم
بعد ازاں کامبے الجزائر

وہ بابا عروج کے طور پر مشہور ہوئے جب انھوں نے ہسپانوی مسلمانوں کی بڑی تعداد کو ہسپانیہ سے بحفاظت شمالی افریقہ منتقل کیا۔ یورپ میں وہ بارباروسا کے نام سے مشہور تھے، جس کا معنی اطالوی زبان میں سرخ داڑھی کے ہیں۔ سیدہ الحرہ ان کی ایک حلیف خاتون بحری قزاق تھی۔

حوالہ جات

ترمیم