عثمانی ترک زبان یا لسان عثمانی، وہ ترک زبان ہے جو سلطنت عثمانیہ میں انتظامی و ادبی سطح پر بولی و پڑھی لکھی جاتی تھی۔ عثمانی ترک زبان میں عربی اور فارسی کے ہزاروں الفاظ شامل تھے۔ یہ زبان عربی رسم الخط میں ہی لکھی جاتی تھی۔

عثمانی ترک زبان
لسانِ عثمانی
لسان عثمانى
lisân-ı Osmânî
علاقہسلطنت عثمانیہ, جنوب مغربی قفقاز عبوری قومی حکومت
دور1928 میں ترک زبان میں تبدیل[حوالہ درکار]
ترکی
  • اوغوز
    • عثمانی ترک زبان
      لسانِ عثمانی
ابتدائی اشکال
عثمانی ترک حروف تہجی
زبان رموز
آیزو 639-2ota
آیزو 639-3ota
کمال اتاترک اور جدید ترکی حروف

سماجی و عملی طور پر اس کے کم از کم تین لہجے تھے جن میں

فاسخ ترکی: شاعری اور انتظامی معاملات کی زبان

اورتا ترکی: طبقہ امرا اور تجارت کی زبان

کابا ترکی: نچلے طبقوں کی زبان

علاوہ ازیں تاریخی طور پر عثمانی ترک زبان پر تین اہم ادوار گزرے جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

اسکی عثمانلی ترکی (قدیم عثمانی ترک): عثمانی ترک زبان کا یہ دور 16 ویں صدی تک رہا۔ یہ سلجوق اور اناطولیہ کے ترک قبائل کی زبان سے بہت زیادہ میل کھاتی تھی۔

اورتا عثمانلی ترکی (وسطی عثمانی ترک): 16 ویں صدی سے دور تنظیمات تک کی شاعرانہ اور انتظامی زبان رہی۔

ینی عثمانلی ترکی (جدید عثمانی ترک): صحافت اور مغربی ادب کے زیر اثر 1850ء کی دہائی سے 20 ویں صدی تک تخلیق پانے والی زبان۔

جنگ عظیم اول میں شکست کے بعد 1928ء میں سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہو گیا اور جدید ترک جمہوری ریاست ظہور پزیر ہوئی۔ جس میں مصطفٰی کمال اتاترک نے بڑے پیمانے پر ترک زبان میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا اور عربی اور فارسی کے الفاظ کو زبان سے خارج کر کے ترکی زبان کے مختلف لہجوں کے الفاظ شامل کیے۔ علاوہ ازیں عربی رسم الخط کا بھی خاتمہ کر دیاگیا اور اس کی جگہ نیا لاطینی رسم الخط رائج کیا گیا۔

عثمانی ترک زبان عثمانی ترک رسم الخط (الفبا) میں تحریر کی جاتی تھی جو عربی و فارسی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا۔

اکیلا حتمی وسطی ابتدائی نام ALA-LC نقل حرفی جدید ترک زبان
الف a, â a, e
حمزہ ˀ ', a, e, i, u, ü
بے b, p b
پے p p
تے t t
ثے s s
جیم c, ç c
چیم ç ç
حا h
خے h
دال d d
ذال z z
رے r r
زے z z
ژے j j
سین s s
شین ş ş
صاد s
ﺿ ضاد ż, d, z
طے t
ظے z
عین ʿ ', h
غین ġ g, ğ
فے f f
قاف k
کیف k, g, ñ k, g, ğ, n
گیف g g, ğ
نیف، صغیر کیف ñ n
لام l l
میم m m
نون n n
واو v, o, ô, ö, u, û, ü v, o, ö, u, ü
ہے h, e, a h, e, a
لام الف la
یے y, ı, i, î y, ı, i