عزت احمد پاشا (1798ء سے 20 فروری 1876ء)، جسے احمد عزت پاشا یا حاجی عزت پاشا Hacı Izzet Pasha یا حقی پاشازادہ عزت پاشا Hakkı Paşazâde Izzet Pasha کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، [1] ایک عثمانی سیاست دان تھے جنھوں نے سنہ 1841ء سے 1870ء تک صوبائی گورنر شپ کا ایک طویل دور گزارا۔ وہ ایک وزیر بھی تھے (20 ستمبر 1845ء کو بنایا گیا)۔

اپنے کیرئیر کے شروع میں، عزت احمد پاشا پہلے قسطنطنیہ (جدید استنبول) کے شاہی محل میں اور بعد میں سیواس کے سنجک میں وویووڈ کے کپیسی باشی(تقریبات کے ذمہ دار) تھے۔ اس کے بعد انھیں عثمانی فوج میں فیرک (لیفٹیننٹ جنرل) بنا دیا گیا۔ اس کے بعد آپ نے مندرجہ ذیل جگہوں پر عثمانی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں: [2] [3]

  • ایالت صیدا (دسمبر 1841ء سے جولائی 1842ء تک)
  • ایالت ادانہ (مارچ 1843ء سے مارچ 1844ء)
  • بولو سنجک (مارچ 1844ء تا ستمبر 1845ء)
  • ایالت دیار بکر (ستمبر 1845ء - اکتوبر 1846ء تک)
  • ایالت ارزورم (نومبر 1846ء سے نومبر 1847ء تک)
  • ایالت آیونینا (مارچ – ستمبر 1848ء، جنوری 1855ء سے جنوری 1856ء تک)
  • طرابلس (ستمبر 1848ء سے اگست 1852ء تک)
  • ایالت دمشق (1856ء سے1857ء تک)
  • ایالت طرابزون (اگست 1858ء سے اگست 1860ء تک)
  • ایالت جدہ (اکتوبر 1861ء تا ستمبر 1864ء)
  • ولایت قونیہ (اگست 1865 تا جون 1867ء)
  • ولایت خداوندگار (نومبر 1868ء تا اپریل 1870ء)

عزت احمد پاشا حقی محمد پاشا (1747ء–1811ء) کے بیٹے تھے، جو اس وقت کے ایک ممتاز بیوروکریٹ، وزیر اور سیاست دان تھے، [2] اور وہ سولہویں صدی کے سیاست دان سوکولو محمد پاشا کو اپنے آبا و اجداد میں شمار کرتے تھے۔ [4] بغداد میں تعیناتی کے دوران، انھوں نے بغداد کے گورنر علی رضا پاشا کی بیٹی سے شادی کی۔ [2] جب ان کے سسر کو بغداد کی گورنری سے برطرف کر دیا گیا، تو انھیں برطرف کرنے والے حکم نامے میں عزت احمد پاشا کو ان کے سسر کی انتظامیہ کی مبینہ بدسلوکی کے خلاف شکایات کا ایک ذریعہ قرار دیا گیا، جو غالباً ان کے درمیان اختلاف یا علی رضا پاشا کے خلاف ان کے داماد کی سیاسی سازش یا دونوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ [5]

اپنی بیوی کے ساتھ، عزت احمد پاشا کے تین بیٹے تھے: عزیز پاشا (1835ء تا 1903ء)، جو ایک سلسلہ وار صوبائی گورنر بھی تھے، [6] حقی پاشا (وفات 1877ء)، بیہاج کا حاکم اور سلیمان بے۔ [2]

عزت احمد پاشا سنہ 1870ء میں عوامی عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ ان کا انتقال چھ سال بعد 20 فروری، 1876ء کو ہوا اور انھیں استنبول کے حیدرپاشا قبرستان میں دفن کیا گیا۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Hakkı Paşazâde preceding his name meant "son of Hakkı Pasha" (1747–1811), used to distinguish him from others with the same name.
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ، Beşiktaş, Istanbul  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  3. Sinan Kuneralp (1999)۔ Son Dönem Osmanlı Erkân ve Ricali, 1839-1922: Prosopografik Rehber۔ İsis۔ صفحہ: 57۔ ISBN 9789754281187 
  4. Christoph Herzog (2012)۔ Osmanische Herrschaft und Modernisierung im Irak (بزبان الألمانية)۔ University of Bamberg Press۔ صفحہ: 73۔ ISBN 978-3-86309-105-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2014 
  5. Christoph Herzog (2012)۔ Osmanische Herrschaft und Modernisierung im Irak (بزبان الألمانية)۔ University of Bamberg Press۔ صفحہ: 78۔ ISBN 978-3-86309-105-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2014 
  6. "Ahmed Aziz Paşa"۔ University of Bamberg