عزیز مشبر احمدی
عزیز مشبر احمدی (25 مارچ 1932ء - 2 مارچ 2023ء)، ایک ہندوستانی جج اور ہندوستان کے 26 ویں چیف جسٹس تھے۔ جنھیں گجرات ہائی کورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد انھیں 1988ء میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ اس کے بعد 1994ء سے 1997ء تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر دو مرتبہ خدمات انجام دیں۔ [1]
عزیز مشبر احمدی | |
---|---|
مناصب | |
بھارت کے چیف جسٹس (26 ) | |
برسر عہدہ 25 اکتوبر 1994 – 24 مارچ 1997 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 مارچ 1932ء سورت (شہر) |
تاریخ وفات | 2 مارچ 2023ء (91 سال) |
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ گجرات (بھارت) |
پیشہ | منصف |
درستی - ترمیم |
عدالتی کیریئر
ترمیمعزیز مشبر احمدی نے 1954ء میں بار جوائن کیا۔ 1964ء میں احمد آباد کی سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ میں جج مقرر ہوئے۔ اس دوران انھیں 1974ء میں ریاست گجرات کے قانونی امور کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے انھیں 1976ء میں گجرات ہائی کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا۔
گجرات ہائی کورٹ کے جج کے طور پر عزیز مشبر احمدی نے مشاورتی بورڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کیا:
- زر مبادلہ کا تحفظ اور سمگلنگ کی سرگرمیوں کی روک تھام
- بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام
- ضروری اشیاء کی سپلائی کی دیکھ بھال۔
اس کے علاوہ، انھوں نے راجیو لونگووال سیٹلمنٹ (پنجاب سیٹلمنٹ) کے تحت راوی اور بیاس واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل کے ارکان کے طور پر کام کیا۔
دسمبر 1988ء میں سپریم کورٹ آف انڈیا میں بطور جسٹس تقرری ہوئی۔ چھ سال کے بعد اکتوبر 1994ء میں احمدی کو ہندوستان کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ احمدی ہندوستان کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دینے والے تیسرے مسلمان بن گئے۔ [حوالہ درکار]ڈھائی سال خدمات انجام دینے کے بعد مارچ 1997ء میں ریٹائر ہو گئے۔
پہچان
ترمیمان کے بہت سے کام جو ان کی پہچان بنے جن میں:
- امریکن کورٹ کے ارکان (مئی 1995ء)
- معزز سوسائٹی آف مڈل ٹیمپل کے اعزازی ماسٹر بینچر، لندن (نومبر 1996ء)
- ڈاکٹر آف لاز کی ڈگری ( Honoris Causa ) یونیورسٹی آف لیسٹر، انگلینڈ کی طرف سے عطا کی گئی ہے۔ (جولائی 1998ء)
- بین الاقوامی کمیٹیوں میں نامزد:
- مشرقی تیمور میں انسانی حقوق کی کمیٹی (اقوام متحدہ)
- لائبیریا میں عدلیہ کی مدد کرنا ( انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس )
- زمبابوے میں عدلیہ، قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے درمیان تعلقات کی حالت کا جائزہ لینا ( انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن )
ریٹائرمنٹ کے بعد کیرئیر
ترمیمعلی گڑھ میں چانسلر
ترمیمسپریم کورٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد احمدی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر بن گئے۔ 2007 ء میں احمدی تین سال کے لیے علی گڑھ کے دوبارہ چانسلر منتخب ہوئے۔ [2]
مسلمانوں کے حقوق
ترمیماپنی حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے۔ وہ اقلیتوں کے حقوق کے وکیل کے طور پر ہندوستانی سیاست میں سرگرم رہے۔[1]۔ [3]
ثالثی
ترمیممشبر احمدی ملکی اور بین الاقوامی ثالثی کے معاملات میں بطور ایک ثالث کے طور پر جانے جاتے تھے۔
موت
ترمیمعزیز مشبر احمدی کا انتقال 2 مارچ 2023ء کو 91 سال کی عمر میں ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Chancellors of AMU"۔ amu.ac.in۔ 17 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2020
- ↑ The Hindu: New Delhi News – ICRI to launch new course in clinical research – 1/25/07
- ↑ "Keynote Address at the National Convention On Empowerment of Muslims through the Constitution of India"۔ 20 اگست 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2023
بیرونی روابط
ترمیم- مسلمانوں نے آئینی حقوق سے فائدہ نہیں اٹھایا: جسٹس احمدیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ thaindian.com (Error: unknown archive URL)
- کتاب کا جائزہ: اقلیتوں کی ترقی کے لیے ایک رہنما
قانونی دفتر | ||
---|---|---|
ماقبل | Chief Justice of India 25 October 1994 – 24 March 1997 |
مابعد |