پروفیسر عصمت آرا خواتین کے لیے اردو میں لکھی گئے افسانوں اور ناولوں کے لیے شہرت رکھتی تھیں۔ ان میں خواتین کے نازک جذبات کے ساتھ ساتھ سماجی معاملوں پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

عصمت آرا
معلومات شخصیت
وفات 10 دسمبر 2011
سڈنی، آسٹریلیا
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ پٹنہ کے ایک کالج کی سابق صدر شعبہ
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت اردو افسانہ نگاری

ملازمت

ترمیم

عصمت اردو کی پروفیسر اور پٹنہ کے ایک اردو کالج میں صدر شعبہ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔[1]

تحریریں

ترمیم

عصمت کی مشہور تحریروں میں آخری خط، کنگن، مسافر، تصویر بتاں اور تین ناولوں کا مجموعہ "گلاب" شامل ہے جو برصغیر شائع ہوا۔[1]

آسٹریلیا منتقلی

ترمیم

2006ء میں عصمت آسٹریلیا منتقل ہوئی تھی۔ وہ سڈنی کے مضافات میں اپنی بیٹیوں اور دامادوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔[1]

اعزازات

ترمیم

عصمت بھارت کی حکومت کے کئی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ ان میں زندگی بھر کی ادبی خدمات کے لیے اردو سوسائٹی آف آسٹریلیا کی جانب سے 2011ء میں نشان اردو ایوارڈ شامل ہے۔[1]

انتقال

ترمیم

10 دسمبر 2011ء کو سڈنی کے کیمپ بیل ٹاؤن اسپتال میں عصمت آرا کا انتقال ہو گیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم