علاؤ الدین حصکفی
محمد بن علی المعروف علاؤ الدین حصکفی پورا نام محمد بن علی بن محمد علاؤ الدین الحصکفی ہے یہ صاحب الدر کہلاتے ہیں۔
علاؤ الدین حصکفی | |
---|---|
(عربی میں: علاء الدين الحصكفي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1616ء دمشق |
وفات | سنہ 1677ء (60–61 سال) دمشق |
مدفن | باب صغیر |
عملی زندگی | |
پیشہ | فقیہ ، محدث ، مفسر قرآن |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
کارہائے نمایاں | الدرالمختار |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمشیخ محمد بن علی بن محمد بن علی بن عبد الرحمن بن محمد جمال الدین بن حسن بن زین العابدین حصکفی ہے
حصکفی نسبت
ترمیمدیار بکر میں واقع "حصن کیفا" نامی شہر کی طرف نسبت ہے یہ ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جسے محرف نام حسن کیف لکھا جاتا ہے آج کل شرناخ کے نام سے موجود ہے۔
ولادت
ترمیمعلمی مقام
ترمیمصاحب الدر المختار علاؤ الدین محمد بن علی حصکفی حنفی فقہ واصول کے ماہر تھے فن تفسیر حدیث اور نحو میں ید طولیٰ رکھتے تھے فقہ کی تعلیم خیر الدین الرملی اورفخر مقدس حنفی سے حاصل کیا اپنے دور کے مشہور محدث وفقیہ جامع معقول و منقول بلند پایہ ادیب بڑے فصیح وبلیغ تھے احناف کے بہت بڑے مفتی اور فقیہ ہیں دمشق میں حنفیہ کے افتاء کا کام انہی کے سپرد تھا[1]
تالیفات
ترمیم- الدر المختار في شرح تنوير الأبصار۔ فقہ حنفی کی بہت معروف کتاب ہے
- افاضۃ الأنوار على أصول المنار یہ فقه کی کتاب ہے
- الدر المنتقى شرح ملتقى الأبحر، یہ بھی فقہ پ رہے
- شرح منار اصول فقہ میں ہے
- حواشی تفسیر بیضاوی
- مختصر فتاوی صوفیہ
- حاشیہ درمہ
- تعلیقات بخاری
- شرح قطر الندى في النحو
علامہ حصكفی کی نسبت ایک قریہ "حصن كيفا"کی طرف ہے جوديار بكر میں واقع ہے۔[2]
وفات
ترمیم10شوال1088ھ بمطابق 1677ء بعمر 63 سالدمشق میں باب صغیر مقبرہ میں مدفون ہیں۔[3]