علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور

علامہ اقبال ٹاؤن ایک کمرشل اور رہائشی علاقہ ہے جو جنوب مغربی لاہور میں واقع ہے۔ اس علاقے کا نام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سے منسوب ہے، جو پاکستان کے قومی شاعر بھی ہیں۔ اس علاقے میں ترقیاتی عمل سولہ سو ایکڑ کے رقبے میں 1970ء کی دہائی میں شروع ہوا تھا۔ اس سے پہلے یہ علاقہ اپنے رقبے کے لحاظ سے جانا جاتا تھا، یعنی “سولہ سو ایکڑ کا علاقہ“۔ اس رہائشی علاقے کے حدود اربعہ ملتان روڈ پر مغرب سے شمال اور وحدت روڈ پر جنوب کی جانب پھیلے ہوئے ہیں۔
اقبال ٹاؤن میں کئی مشہور اداکار اور اداکار ائیں بھی رہائش پزیر ہیں، اس کی بڑی وجہ یہاں شاہ نور سٹوڈیو اور بری سٹوڈیو کا موجود ہونا ہے، جو رہائشی علاقے کے انتہائی قریب واقع ہیں۔ گو یہاں اب بھی کئی اداکار رہائش پزیر ہیں لیکن زیادہ تر اب دوسرے نہایت مہنگے اور جدید علاقوں میں رہائش پزیر ہیں۔
اس علاقے کے پڑوس میں وحدت کالونی، اچھرہ، سمن آباد، گارڈن ٹاؤن، مصطفٰی ٹاؤن، سبزہ زار اور سید پور کے علاقے واقع ہیں۔ یہاں کے بڑے کاروباری علاقوں میں کریم مارکیٹ اور مون مارکیٹ ہیں۔ مون مارکیٹ میں 2009ء میں ایک خوفناک خودکش دھماکا بھی ہوا تھا جس میں کئی لوگ جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان کی قدیم ترین اوپن یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا لاہور کیمپس بھی اسی علاقے کے رضا بلاک میں واقع ہے۔
علامہ اقبال ٹاؤن کا علاقہ کئی چھوٹے رہائشی علاقوں میں منقسیم ہے جنھیں بلاک کہا جاتا ہے۔ مشہور علاقوں میں ہما، مسلم، راوی، نظام، نیلم، کامران، نشتر، جہانزیب، کریم، رضا، عمر، کالج، پاک، گلشن، آصف، بدر اور کئی دوسرے بلاک شامل ہیں۔


Allama Iqbal Town
رہائشی علاقہ
سرکاری نام
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب، پاکستان
شہرلاہور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
لاہور جی پی او (54000)54570
ٹیلی فون کوڈ042

گلشن اقبال پارک

ترمیم

یہاں تعمیر شدہ یہ پارک تفریحی اور سیاحی مقام ہے جو عرصہ دس سال سے یہاں لوگوں کی تفریح کا سامان مہیا کر رہا ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم