علی مراد کا ٹیلہ
علی مراد کا ٹیلہ (انگریزی: Ali Murad Mound) پاکستان میں قدیم آثار کا اہم ٹیلہ ہے جو گاؤں علی مراد اور بہلیل شاہ کے درمیان تحصیل جوہی، ضلع دادو،[1] سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ٹیلہ اور یہاں قدیم آثار، برطانوی ہندوستان کے آثار قدیمہ کے ماہر این جی مجمدار نے دریافت کیے اور اس کو اپنی سروے رپوررٹ پر مشتمل کتاب ایکسپلوریشنس ان سندھ میں علی مراد کے نام سے درج کیا۔[2] یہ ٹیلہ دادو شہر سے 20 میل کے فاصلے پر مغرب-جنوب میں،[3] غازی شاہ کا ٹیلہ سے 8 میل شمال میں اور 14 میل جوہی شہر سے جنوب-مغرب میں آج بھی موجود ہے۔[4] اس ٹیلے کے اوپر قدیم بستی اور محلات کو پتھروں سے بنی برجوں والی دی گئی دفاعی دیوار بھی دریافت کی گئی تھی۔ آثار قدیمہ کے ماہر سر مارٹیمر ویلر کے مطابق سندھو تہذیب کے آثار،بیل اور دوسرے جانوروں کے مجسمے، لوہے کی کلہاڑی، تراشے ہوئے قیمتی پتھر، ابرق اور عقیق کے مختلف رنگوں کے منکے اور دیگر قدیم آثار دریافت ہوئے تھے۔[3] آثار قدیمہ کے دیگر ماہروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہاں گاؤں یا بستی کے آثار ملے تھے جس کو پتھروں سے بنی ہوئی برجوں والی دفاعی دیوار تھی۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ali Murad Village Mound, Johi, District Dadu"۔ 11 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اپریل 2018
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=cW_jAAAAMAAJ&q=Ali+Murad+Mound&dq=Ali+Murad+Mound&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwin5eiK9JnaAhVC6qQKHfgjC4wQ6AEIKDAB
- ^ ا ب https://books.google.com.pk/books?id=9cs7AAAAIAAJ&pg=PA62&lpg=PA62&dq=Ali+Murad+mound&source=bl&ots=9oqPWac47z&sig=pMLLDxtjahQX7aWqzPCpn-CVgUI&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwjJ7rbY95naAhUCy6QKHVmeAZMQ6AEIUzAM#v=onepage&q=Ali%20Murad%20mound&f=false
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=Qkpzdnix-Q4C&q=Ali+Murad+Mound&dq=Ali+Murad+Mound&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwin5eiK9JnaAhVC6qQKHfgjC4wQ6AEIJDAA
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=Xb60zOx1_WUC&pg=PA216&dq=Ali+Murad+Mound&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwin5eiK9JnaAhVC6qQKHfgjC4wQ6AEILTAC#v=onepage&q=Ali%20Murad%20Mound&f=false