غازی شاہ کا ٹیلہ
غازی شاہ کا ٹیلہ (انگریزی: Ghazi Shah Ka Tila) پاکستان کے صوبہ سندھ، ضلع دادو کی تحصیل جوہی[1] میں ایک قدیم ترین آثار ہے جو غازی شاہ[2][3] المعروف سید گاجی شاہ کے مزار کے مشرق میں ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مقامی طور ہی ٹیلہ پیارو جی ماڑی (پیارو کا محل) سے مشہور ہے۔ یہ آثار برطانوی ہندوستان کے ماہر آثار قدیمہ این جی مجمدار نے 1926ء سے 1927ء کے دوران دریافت کیا تھا[4] جس نے اپنی کتاب ایکسپلوریشنس ان سندھ میں تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ این جی مجمدار نے اسے غازی شاہ نام دیا تھا۔[4] بعد میں اریکی ماہر ڈاکٹر لوئس فلیم اور تاج صحرائی نے بھی کام کیا۔ اس ٹیلہ سے آمری جو دڑو، موئن جو دڑو اور ہڑپہ تہذیب کے آثار دریافت کیے گئے ہیں۔[5] یہ ٹیلہ 4000 سے 6000 سال قدیم بتایا گیا ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Piyaro ji Mari (Gazi Shah Mound), Johi, District Dadu"۔ 2018-03-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-29
- ↑ Sindh Through Centuries | SMIU.FM 96.6
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=KEAvZF4TBEcC&pg=PA42&lpg=PA42&dq=Mound+Ghazi+Shah&source=bl&ots=3ChuVW3qtg&sig=EgJo9ywHRIV47vgi7q8jo-nPer4&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwjbi_bE1PXZAhUC_qQKHbElC8IQ6AEIWDAM#v=onepage&q=Mound%20Ghazi%20Shah&f=false
- ^ ا ب پ "Lehman Today: Unearthing Antiquity in Remote Pakistan"۔ 2018-03-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-29
- ↑ https://books.google.com.pk/books?id=XgFu-9UF0TYC&pg=PA157&lpg=PA157&dq=Mound+Ghazi+Shah&source=bl&ots=dJYtC2p_Y3&sig=mlNLH4-b20nYRiKGB9sYt4RJ3hE&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwjbi_bE1PXZAhUC_qQKHbElC8IQ6AEIVjAL#v=onepage&q=Mound%20Ghazi%20Shah&f=false