عمیر بن حارث انصاری غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب عمير بن حارث بن ثعلبہ بن حارث بن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ بن سعدانصاری خزرجی سلمی۔بدرمیں شریک تھے یہ موسیٰ بن عقبہ کا قول ہے ہمیں عبیداللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند یونس بن بکیر تک پہنچاکرخبردی وہ ابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو خاندان بنی سلمہ سے غزوہ بدرمیں شریک تھے عمیر بن حارث بن ثعلبہ کا نام بھی نقل کرتے ہیں۔ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ موسیٰ بن عقبہ کہتے تھے ان کا نسب اس طرح ہے عمیر بن حارث بن لبدہ بن ثعلبہ بن حارث بن حرام بن کعب۔جعفرنے ان کا تذکرہ لکھاہے اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ ابن اسحاق سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ یہ عمیر بیعت عقبہ اورغزوہ بدرواحد میں شریک تھے اورابن کلبی نے کہاہے کہ لوگ ان کو مقرن کہاکرتے تھے وجہ اس کی یہ تھی کہ واقعہ بعاث میں یہ سب قیدیوں کویکجاکیاکرتے تھے۔ [1]بعض نے عمرو بن حارث بھی انھیں ہی لکھا ہے

عمیر بن حارث انصاری
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ جلد7صفحہ 748 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور