عنور نسبتی محرض استماتت ربیطہ
انگریزی لفظ Trail کے استعمالات کے لیے دیکھیے: Trail (ضد ابہام)
عنور نسبتی محرضِ استماتت ربیطہ کو انگریزی میں TNF-related apoptosis-inducing ligand کہا جاتا ہے اور مختصر طور پر اسے عنمار (TRAIL) کہتے ہیں، یہ اصل میں ایک وراثے (اور اس سے تشفیر پانے والے لحمیہ) کے لیے اختیار کیا جانے والا نام ہے جو ایک ایسا لحمیاتی ربیطہ (ligand) تیار کرتا ہے جس کے ذریعہ استحالہ خلیات (transformed cells) کی استماتت (یعنی ان کو فنا کرنے کا عمل) تو واقع ہوتا ہے لیکن عنمار کے اس فنا کردینے کے اثر سے صحتمند خلیات قطعی متاثر نہیں ہوتے؛ 1997ء میں شائع ہونے والی Degli کی تحقیق[1] کے مطابق ایسا اس حقیقت کے باوجود دیکھنے میں آتا ہے کہ صحتمند خلیات میں عنمار یا TRAIL کی تعبیر (expression) خاصی مقدار میں پائی جاتی ہے۔
وجہ تسمیہ
ترمیمجیسا کہ ابتدا میں ذکر آیا کہ عنمار اور اس کا متبادل TRAIL اصل میں اختصاری کلمات ہیں اور اس کا مکمل نام انگریزی میں TNF-related apoptosis-inducing ligand اور اردو میں ---- عنور نسبتی محرض استماتت ربیطہ ---- ہوتا ہے۔
انگریزی ٹکڑے | اردو ٹکڑے | ٹکڑے کے نام کی وجہ |
TNF Related | عنور_نسبتی | چونکہ اس لحمیہ کابرون خلوی C-نہایہ ناحیہ عنور خاندان (TNF family) سے 28% مماثلیت رکھتا ہے۔ |
Apoptosis_Inducing | محرضِ_استماتت | چونکہ اس کے ذریعہ استحالہ خلیات (transformed cells) کی استماتت کی تحریض ہوتی ہے۔ |
Ligand | ربیطہ | چونکہ یہ لحمیہ اپنے مخصوص حواصل موت (death receptor) سے ایک ربیطہ کی طرح بندھن بناتا ہے۔ |
دریافت
ترمیمعنمار یا TRAIL وراثہ کو 1995ء میں Wiley نے بیان کیا،[2] اور پھر اس کے بعد 1996ء میں Pitti نے اپنی ذاتی اور آزادانہ تحقیق سے ایک cDNA دریافت کیا اور اسے APO2 کے ربیطہ کی نسبت سے APO2L کا نام دیا[3] بعد کو یہ معلوم ہوا کہ APO2L اور TRAIL دراصل ایک ہی cDNA ہے جو دو الگ الگ سائنسدانوں کے ذریعہ الگ الگ دریافت کی وجہ سے دو نام پا گیا اور آج بھی گو کہ TRAIL کا نام سائنسی جرائد میں زیادہ نظر آتا ہے لیکن APO2L کا نام بھی اس کے متبادل کے طور پر استعمال میں دیکھا جاتا ہے۔
مقام
ترمیمانسان میں عنمار لحمیہ کو بنانے والا وراثہ، لونجسیمہ تین (3q26) پر پایا جاتا ہے اور اس لحمیہ کی ساخت 281 امائنو ترشہ سے مل کر تشکیل پاتی ہے جو اپنی ہیت (conformation) میں، عبر جھلی (transmembrane) قسم دوم سے تعلق رکھتا ہے یعنی ان میں C-نہائیہ سرا برون خلوی ہوتا ہے جبکہ N-نہائیہ سرا درون خلوی ہوتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Degli-Esposti, M. A.; Dougall, W. C.; Smolak, P. J.; Waugh, J. Y.; Smith, C. A.; Goodwin, R. G. : The novel receptor TRAIL-R4 induces NF-kappa-B and protects against TRAIL-mediated apoptosis, yet retains an incomplete death domain. Immunity 7: 813-820, 1997
- ↑ Wiley, S. R.; Schooley, K.; Smolak, P. J.; Din, W. S.; Huang, C.-P.; Nicholl, J. K.; Sutherland, G. R.; Smith, T. D.; Rauch, C.; Smith, C. A.; Goodwin, R. G. : Identification and characterization of a new member of the TNF family that induces apoptosis. Immunity 3: 673-682, 1995.
- ↑ Pitti, R. M.; Marsters, S. A.; Ruppert, S.; Donahue, C. J.; Moore, A.; Ashkenazi, A. : Induction of apoptosis by Apo-2 ligand, a new member of the tumor necrosis factor cytokine family. J. Biol. Chem. 271: 12687-12690, 1996.