عون بن عبد اللہ بن جعفر

عبد اللہ کے فرزند اور جعفر طیار کے پوتے تھے ۔ حضرت علی کے نواسے آپ کی والدہ زینب بنت علی اور نانی فاطمہ زہرا تھیں۔ عبد اللہ ابنِ جعفر نے علالت کی وجہ سے اپنے بیٹوں کو حسین ابن علی کی بارگاہ میں  دے دیا تھا  اور حسین پر جانثاری کی ہدایت کر کے چلے گئے تھے۔ عون کے رجز کے اشعار نے دشمنوں  کے دل دہلا دیے تھے ۔ آپ نے 30  سوار اور 18 پیادے قتل کیے اور عبد اللہ بن قطنہ نبہانی کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

عون بن عبد اللہ بن جعفر
معلومات شخصیت
وفات 10 اکتوبر 680ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کربلا ،  سانحۂ کربلا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات قتل   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبداللہ بن جعفر   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ زینب بنت علی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں سانحۂ کربلا   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عون زینب بنت علی رضی اللہ عنہا کا بیٹا تھا، امام حسین رضی اللہ عنہ کی بہن اور عبد اللہ ابن جعفر ابن ابی طالب عون کا والد جو نبی کے صحابی تھے۔عبد اللہ کے دو بیٹے تھے جن کا نام عون تھا۔عون الاکبر جن کی والدہ زینب تھیں اور عون الاصغر جن کی والدہ جمانہ تھیں جو مسیب بن نجبہ کی بیٹی تھیں بعض نے عون اور محمد بھی لکھا ہے۔[2] عون کے دادا جعفر الطیار تھے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کی طرف ہجرت کے وقت مسلمانوں کا سردار مقرر کیا تھا۔[3] [4] .[5]

حسین ابن علی کے ساتھ

ترمیم

جب عبد اللہ بن جعفر کو امام حسین علیہ السلام کے کوفہ جانے کی خبر ملی تو اس نے امام کو مکہ واپس آنے پر آمادہ کرنے کے لیے خط لکھا۔ عبد اللہ نے اپنا خط امام کو ان کے بیٹوں عون اور محمد کے ذریعہ بھیجا تھا۔ جب عبد اللہ نے دیکھا کہ امام اپنے فیصلے پر قائم ہیں تو اپنے بیٹوں عون اور محمد کو مشورہ دیا کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مل کر لڑیں۔ [6][7]

عاشورہ کے دن

ترمیم

محمد بن عبد اللہ کی شہادت کے بعد ان کے بھائی عون بن عبد اللہ میدان جنگ میں چلا گیا۔ ابن شہر آشوب کے مطابق اس نے عمر بن سعد کے لشکر کے 3 گھڑ سوار اور 18 پیدل سپاہیوں کو قتل کیا اور آخر کار عبد اللہ بن قطبہ کے ہاتھوں شہید پائی۔ [8] [9]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Зайнаб бинт Али
  2. Abu al-Faraj al-Isfahani (2013)۔ Maqatil al-Talibin - مقاتل الطالبيين۔ Dar Ihya Turath al-'Arabi۔ صفحہ: 124 
  3. Ibn Kathir (2018)۔ Al-Sira Al-Nabawiyya: السيرة النبوية۔ 1۔ dar-salam.org۔ صفحہ: 323۔ ISBN 1948117789 
  4. Ibn Qutayba. (1960)۔ Kitab al-Ma'arif۔ Lebonan۔ صفحہ: 207 
  5. Al-Balathuri (Ahmad ibn Yahya) (1987)۔ Ansab al-Ashraf (أنساب الأشراف)۔ Dar al-Maarif۔ صفحہ: 67–68 
  6. Abu Mikhnaf (2000)۔ Kitab Maqtal al-Husayn (Narrative of the Martyrdom of Al-Husayn)۔ صفحہ: 69 
  7. Shaykh Al-Mufid (1982)۔ Al-Irshad۔ 2۔ Al-Burāq۔ صفحہ: 68–69۔ ISBN 0940368110 
  8. Muḥammad ibn ʻAlī Ibn Shahrāshūb۔ Manāqib Āl Abī Ṭālib۔ 4۔ Dhawī al-Qurbá۔ صفحہ: 106۔ ISBN 978-9646307292 
  9. Abu Al-Abbas Ahmad Bin Jab Al-Baladhuri (2000)۔ Kitab Futuh al-Buldan۔ 5۔ Gorgias Press۔ صفحہ: 111۔ ISBN 1931956634