غازی صلاح الدین
غازی صلاح الدین پاکستان کے نامور صحافی، مصنف، ادیب، دانشور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں ۔
غازی صلاح الدین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1939ء (عمر 84–85 سال) |
رہائش | کراچی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | صحافی ، مصنف |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
غازی صلاح الدین انڈیا میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد والدین کے ہجرت کر کے پاکستان آ گئے۔ 1950 میں میٹرک کیا[1] اور بعد ازاں کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ دورانِ تعلیم ہی صحافت سے وابستہ ہو گئے اور ہمیشہ سے ہی وسیع المطالعہ ہونے کے باعث ان کی سیاست اور حالاتِ حاضرہ پر بہت عمیق نگاہ رہی۔ انھوں نے پی ٹی وی کے پروگرام کسوٹی میں باقاعدہ شرکت کے باعث ملک گیر مقبولیت پائی ۔
صحافتی کیرئیر کا آغاز
غازی صلاح الدین نے 1960 میں اس وقت کے انگریزی اخبار ڈی لیڈر میں رپورٹر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1966 میں انگریزی اخبار روزنامہ ڈان میں بطور رپورٹر کام کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ جنگ اخبار کے بچوں کے صفحہ پر بھی لکھتے تھے۔ نیوز انٹرنیشنل، جنگ اور دیگر کئی آن لائن انگریزی اردو اخبارات[2] اور مجلوں[3] میں ان کے کالم اور تحریریں شائع ہوئے ہیں ۔
ریڈیو اور ٹی وی پروگرامز
غازی صلاح الدین نے 1969 میں ریڈیو پر پروگرامز بھی کیے اور پھر ٹیلی وژن پر جاوید جبار کے ساتھ ایک پروگرام تجزیہ پیش کرتے رہے۔ آرٹ اور ٹھیٹر سے متعلق یہ پی ٹی وی کا پہلا پروگرام تھا جو دو زبانوں انگریزی اور اردو میں پیش ہوتا رہا۔ اس کے بعد پی ٹی وی سے ہی ذہنی آزمائش کا پروگرام کسوٹی پیش کیا۔ جس میں قریش پور میزبان تھے اور غازی صلاح الدین کے ہمراہ افتخار عارف اور عبید اللہ بیگ ہوتے تھے۔91- 1990 میںآج کا اخبار کے نام سے پی ٹی وی پروگرام کیا۔ اس کے علاوہ جیو کتاب [4] اور میں نہیں مانتا کے نام سے پروگرام پیش کیے اس کے علاوہ بھی انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور جیو نیوز پر حالات حاضرہ کے متعدد پروگرام پیش کیے ہیں ۔
کتب
غازی صلاح الدین کے سفر ناموں پر مشتمل کتاب میرے دریا میرے سائل(صلاح الدین کے سفر نامچے ) [5] سنگ میل پبلی کیشنز نے شائع کی ہے۔
رکنیت
- رکن آئی بی اے، کراچی
- رکن ہیومن رائٹس کونسل پاکستان
- پی آئی ایل اے ڈی اے ٹی (Pakistan Institute of Legislative Development and Transparency۔ PILADAT )کے ارکان
- کراچی کی فعال آرگنائزیشن آئی ایم کراچی (I AM KARACHI )کے بانی ممبر ہیں ۔
صدارتی ایوارڈ
23 مارچ 2017 کو غازی صلاح الدین کو ادب اور صحافت پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا ۔[6]
حوالہ جات
- ↑ https://www.facebook.com/photo.php?fbid=829907837166095&set=a.439300949560121.1073741828.100004406596426&type=3&theater
- ↑ Sorrows of Balochistan – Balochistan Point
- ↑ http://www.millat.com/?selected-column=دولت-کی-آلودہ-دھند-کالم-غازی-صلاح-الد[مردہ ربط]
- ↑ Nasim Syed Geo Kitab - YouTube
- ↑ Mairay Darya Mairay Sahil: Ghazi Salahuddin: 9786293236500: Amazon.com: Books
- ↑ "President to confer 145 Pakistan Civil Awards today - Associated Press Of Pakistan"۔ 26 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2017