عبید اللہ بیگ
عبید اللہ بیگ ، پاکستان کے صوبے سندھ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک معروف دانشور، اردو ادیب، ناول نگار اور کالم نگار تھے۔ آپ 1936ء میں پیدا ہوئے، اپنے خاندان کے ہمراہ بھارت کے علاقے رام پور سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ عبید اللہ بیگ نے 1970ء کی دہائی میں افتخار عارف اور بعد ازاں 1990ء کی دہائی میں غازی صلاح الدین کے ہمراہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام “کسوٹی“ میں حصہ لیا اور اس پروگرام نے بہت شہرت حاصل کی۔ اپنی وفات تک وہ اسی طرز کا پروگرام پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے لیا کرتے رہے۔ اب تک اس پروگرام کے میزبان قریش پور رہے۔ عبید اللہ بیگ کی بیوی سلمٰی بیگ بھی پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں اور ایک عرصے تک مختلف پروگراموں میں میزبان کا کردار ادا کرتی رہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشہور ماہر تعلیم بھی ہیں۔
عبید اللہ بیگ کی تین صاحبزادیاں ہیں۔ ان کی سب سے بڑی صاحبزادی مریم بیگ ہیں جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہائش پزیر ہیں۔ وہ بھی فنون لطیفہ کے شعبہ سے منسلک ہیں اور تھیٹر اداکارہ ہیں۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ بھی تعلیم اور فنون لطیفہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عبید اللہ بیگ کی دوسری صاحبزادی آمنہ فاطمہ آدرش ہیں جو ٹی وی اداکار آدرش کے نکاح میں ہیں اور پاکستان کے ایک معروف نجی ٹی وی چینل سے منسلک ہیں۔ عبید اللہ بیگ کی تیسری صاحبزادی آمنہ بیگ ہیں جو پاکستان سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ “دی نیوز انٹرنیشنل“ سے منسلک ہیں۔
عبیداللہ بیگ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 اکتوبر 1936 رام پور، برطانوی ہند (اب بھارت) |
وفات | 22 جون 2012 کراچی، سندھ پاکستان |
(عمر 75 سال)
قومیت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف، ناول نگار، کالم نگار، ماہر ابلاغ |
اعزازات | |
تمغا حسن کارکردگی (14 اگست 2008) | |
درستی - ترمیم |
عبید اللہ بیگ نے دو ناول بھی لکھے ہیں۔ ''انسان زندہ ہے" اور "راجپوت" ۔
عبید اللہ بیگ کو ان کی شعبہ تعلیم، ذرائع ابلاغ اور دانش کے صلہ میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 14 اگست 2008ء کو “تمغا حسن کارکردگی“ سے نوازا۔ عبید اللہ بیگ 22 جون، 2012ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔
مزید دیکھیے
بیرونی روابط
- عبید اللہ بیگ اور ان کی صاحبزادی کا ایک انٹرویوآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mag4you.com (Error: unknown archive URL)
- افتخار عارف کے بارے میں