غلام محمد دین پوری

بانی دین پور شریف، تحریک ریشمی رومال کے راہنما

مولانا حضرت خلیفہ میاں غلام محمد دین پوری (1835ء – 24 مارچ 1936ء) ایک اسلامی سکالر تھے۔ مولانا غلام محمد کو بانی دین پور بھی کہا جاتا ہے۔[1] آپ کا اصل وطن جھنگ تھا اور تعلق رند بلوچ خاندان سے ہے۔ انھوں نے ریشمی رومال تحریک میں بھی فعال کردار ادا کیا۔[2]

غلام محمد دین پوری
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1835ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع جھنگ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 24 مارچ 1936ء (100–101 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن دین پور شریف  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ محمد صدیق قادری  ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

غلام محمد 1835ء میں موضع عالم خان مشرقی ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔[2]

سندھ کا موضع بھر چونڈی شریف کے محمد صدیق قادری نام کے ایک بزرگ رہائش پزیر تھے۔مولانا غلام محمد بھی ان سے متاثر تھے اور گاہے بگاہے بھر چونڈی تشریف لے جاتے اور ان کی خدمت میں رہتے تھے۔ حافظ محمد صدیق نے مولانا غلام محمد کی باطنی صلاحیتوں کو پرکھ لیا اور خوب تربیت کی۔[2]

24 مارچ 1936ء کو وفات پائی۔ جامعہ بہاولپور کے وائس چانسلر مولانا غلام محمد گھوٹوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ وہ دین پور قبرستان میں مدفن ہیں۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن۔ "بستیِٔ دین پور کا ایک دُرِّ شہوار | جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن"۔ www.banuri.edu.pk 
  2. ^ ا ب پ ت "سید حسین احمد مدنی ؒ کے مرشد:مولانا غلام محمد دین پوری"۔ Daily Pakistan۔ 10 اگست، 2015