آستوریاس کا فاولا
آستوریاس کا فاولا، (انگریزی زبان میں: Fafila، Favila اور Favilac) (وفات: 739ء) آستوریاس کا دوسرا بادشاہ تھا۔ اس نے آستوریاس پر اپنی وفات 739ء تک حکومت کی۔ یہ اپنے باپ بيلايو (جو سلطنت آستوریاس کا پہلا بادشاہ تھا) کے بعد تخت نشین ہوا۔ فاول، بيلايو کا واحد اور اکیلا بیٹا تھا، اسی وجہ سے اپنے باپ کے بعد تخت نشین ہوا۔ اس نے 737ء میں اپنی سلطنت کے دارالحکومت کانفاس دیانس میں صلیب نويل کی بنیاد رکھی۔ اس کے عہد کا صرف یہی ایک نمومہ موجود ہے اور شاید اس کے عہد میں یہی صرف ایک کام ہوا ہو۔
| ||||
---|---|---|---|---|
(أستوریہ میں: Favila d'Asturies) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
تاریخ پیدائش | 700ء کی دہائی | |||
وفات | سنہ 739ء (38–39 سال) | |||
طرز وفات | حادثاتی موت | |||
شہریت | مملکت آستوریاس | |||
خاندان | بنو إذفونش | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | شاہی حکمران | |||
پیشہ ورانہ زبان | آستوریائی زبان | |||
درستی - ترمیم |
وفات
ترمیمتاریخ میں آتا ہے کہ فاول کو جنگل میں دوران میں شکاری ایک ریچھ نے مار دیا تھا۔ اس کی اس موت پر تاریخ دانوں کو شک و شبہ ہے۔ اس کی موت پر ابھی کوئی زیادہ معلومات نہیں ملی ہے۔ تاریخ دان ابھی بھی استوریس کے پرانے تاریخی کتابوں میں اس کی موت کا راز خوجنے میں لگے ہوئے ہیں۔
تدفین
ترمیمفاول اپنی بیوی فرولوبا کے ساتھ کانفاس میں دفن ہے۔ صلیب نويل کی دیواروں میں لکھی گئی تاریخ کے مطابق اس نے اپنے پیچھے اپنی اولاد ضرور چھوڑی تھی لیکن وہ اس کے بعد کسی وجہ سے تخت نشین نہیں ہو سکے۔ اس کے بعد اس کے جیجے اذفونش اول نے تخت نشینی سنبھالی۔
حوالہ جات
ترمیم- Collins, Roger. The Arab Conquest of Spain, 710–97. Oxford: Blackwell Publishing, 1989. ISBN 0-631-15923-1.
ماقبل | بادشاہائے آستوریاس 737–739 |
مابعد |