فتح پور ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان کی تحصیل کروڑ کی ایک یونین کونسل اور آباد مقام ہے ۔ [1] فتح پور ضلع لیہ کا اہم تجارتی شہر ہے ۔ لیہ سے شمال مشرق کی جانب سے چوک اعظم سے 26 کلومیٹر کے فاصلے پر مشہورترین شاہراہ (ایم ایم روڈ )پر واقع ہے۔سولہویں صدی عیسوی میں تھل کے علاقہ پر مقرر میرانی خاندان کے دور حکومت میں بلوچ قبیلے کے ایک سردار فتح خان نے اسے آباد کیا اور اس کے نام سے ہی شہر موسوم ہوا۔ پاکستان بننے سے قبل یہاں کافی تعداد میں ہندو آباد تھے ۔ یہاں ہندوؤں کا ایک مندر انگریز دور حکومت کے ابتدائی سالوں میں تعمیر کیا گیا ۔ (اس مندر کی جگہ اب ہائی اسکول قائم ہے )۔ قیام پاکستان کے بعد یہ گاؤں ترقی کرتا ہوا اچھے خاصے شہر کی صورت اختیار کر گیا ہے۔اس میں باضابطہ طور پر بازار رفتہ رفتہ تعمیر کیے گئے ۔ آج ضلع لیہ میں بازاروں ، مارکیٹوں اور دکانوں کی ترتیب کے لحاظ سے فتح پور کو ایک انفرادی اہمیت حاصل ہے۔


FATEHPUR
قصبہ
فتح پور
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب، پاکستان
تحصیلتحصیل کروڑ
ضلعلیہ
بلندی232 میل (761 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ606

ضلع لیہ کی دیگر تحصیلیں

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم