فرانسس وچچرچ ٹاؤنینڈ (پیدائش: 10 جولائی 1885ء)|(انتقال: 29 مارچ 1915ء) ایک انگریز اول درجہ کرکٹ کھلاڑی اور برطانوی آرمی آفیسر تھا۔ٹاؤنینڈ نے پہلی جنگ عظیم میں خدمات انجام دیں، بھارتی ایکسپیڈیشنری فورس کے ساتھ سفر کیا اور اکتوبر 1914ء میں فرانس پہنچے۔ اسی ماہ انھیں کپتان کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی۔ فرانس میں ان کی آمد پر، وہ 35 ویں ڈویژنل سگنلز کمپنی سے منسلک ہو گئے، اس کے بعد ڈیرہ ڈن بریگیڈ سے منسلک ہو گئے، مارچ 1915ء میں نیو چیپل کی جنگ میں مؤخر الذکر کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

فرانسس ٹاؤنینڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامفرانسس وچچرچ ٹاؤنینڈ
پیدائش10 جولائی 1885ء
ہیلی فیکس, نووا سکوشیا، کینیڈا
وفات29 مارچ 1915(1915-30-29) (عمر  29 سال)
بیتھون, پاس-دی-کیلیس, فرانس
بلے بازینامعلوم
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1908/09یورپینز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 3
رنز بنائے 95
بیٹنگ اوسط 15.83
100s/50s –/1
ٹاپ اسکور 69
کیچ/سٹمپ 1/–
ماخذ: Cricinfo، 27 مارچ 2021

انتقال

ترمیم

[1] وہ بیتھون میں ٹیلی فون کی لائنیں بچھا رہا تھا، جب قریب ہی ایک جرمن گولہ پھٹنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس کی عمر 29 سال تھی۔ ٹاؤنینڈ کو بیتھون ٹاؤن قبرستان میں دفن کیا گیا۔ [2] جون 1915ء میں فیلڈ مارشل سر جان فرنچ کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات میں ان کا تذکرہ بعد از مرگ ہوا ۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Townend, FW"۔ www.dulwichcollege1914-18.co.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2021 
  2. Nigel McCrery (30 July 2015)۔ Final Wicket: Test and First Class Cricketers Killed in the Great War۔ Pen and Sword۔ صفحہ: 62–3۔ ISBN 978-1473864191