فرانسوا برنیئر
فرانسوا برنیئر (25 ستمبر 1620ء – 22 ستمبر 1688ء) ایک فرانسیسی معالج اور سیاح تھا۔ فرانسیسی صوبہ اونژو کے ژوئے ایتیئو میں اس کی پیدائش ہوئی۔ وہ مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے بڑے فرزند دارا شکوہ (28 اکتوبر 1615ء – 30 اگست 1659ء) کا نجی معالج تھا۔ دارا شکوہ کی وفات کے بعد وہ اورنگ زیب عالمگیر (14 اکتوبر 1618ء – 20 فروری 1707ء) کے دربار سے وابستہ ہو گیا۔ یوں برنیئر کا قیام ہندوستان کا عرصہ 12 برس پر محیط ہے۔
فرانسوا برنیئر | |
---|---|
(فرانسیسی میں: François Bernier) | |
Voyages dans les États du Grand Mogol کا 1830ء کا نسخہ
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 ستمبر 1620ء [1] |
وفات | 22 ستمبر 1688ء (68 سال)[1] پیرس |
شہریت | مملکت فرانس |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لائیسی لوئیس لی گرینڈ جامعہ مونپلیہ |
پیشہ | فلسفی ، طبیب ، مصنف ، مہم جو ، ماہر انسانیات |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [1]، فارسی [2] |
درستی - ترمیم |
برنیئر کی سنہ 1684ء میں شائع ہونے والی کتاب "Nouvelle division de la terre par les différentes espèces ou races qui l'habitent" (باشندگان زمین کی انواع یا نسل کے لحاظ سے زمین کی نئی تقسیم) مابعد کلاسیکی دور کی پہلی تصنیف سمجھی جاتی ہے جس میں انسانوں کی مختلف نسلوں کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس کا دوسرا تصنیفی کارنامہ "وقائع سیر و سیاحت" (Voyages dans les États du Grand Mogol) ہے جو دارا شکوہ اور عالمگیر کے عہد کے احوال کا احاطہ کرتا ہے۔ اس سفرنامے میں برنیئر نے اپنے مشاہدات اور احوال تفصیل سے قلم بند کیے ہیں۔ اس کی معلومات کا بنیادی ماخذ اس کے اپنے مشاہدات نیز چشم دید مغل درباریوں کے بیانات ہیں۔ اس طرح اس سفرنامے میں مذکور معلومات انتہائی مستند خیال کیے جاتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12199345f — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: آزاد اجازت نامہ — مدیر: آزاد اجازت نامہ — ناشر: آزاد اجازت نامہ — خالق: آزاد اجازت نامہ — اشاعت: آزاد اجازت نامہ — باب: آزاد اجازت نامہ — جلد: آزاد اجازت نامہ — صفحہ: 86 — شمارہ: آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — ISBN آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — اقتباس: آزاد اجازت نامہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ