فرخ شہباز وڑائچ لاہور میں 12 فروری 1993ء محمد شہباز وڑائچ کے گھر پیدا ہوئے۔ فرخ شہباز ایک کھاتے پیتے جاٹ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایک محنتی اور قابل معلم ہیں، گھر کا ماحول روایتی تھا۔ وہ اس وقت پاکستان یونین آف کالمسٹ کے صدر ہیں۔

فرخ شہباز
معلومات شخصیت
پیدائش (1993-02-12) 12 فروری 1993 (age 31)
لاہور، پنجاب، اسلامی جمہوریہ پاکستان
رہائش لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
تعليم ماہر الفنیات (ابلاغ عامہ) جامعہ پنجاب، لاہور
پیشہ صحافی

تعلیم ترمیم

فرخ شہباز وڑائچ نے ابتدائی تعلیم کا آغاز شاہین ماڈل ہائی اسکول سے کیا۔ میٹرک کا امتحان راوین فائونڈیشن گرائمر ہائی اسکول سے پاس کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے بحثیت پرائیویٹ امیدوار گریجوایشن کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں ادارہ علوم ابلاغیات،جامعہ پنجاب سے ڈویلپمنٹ جرنلزم میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

معاشی سفر ترمیم

فرخ شہباز وڑائچ 2012ء میں مدیر کی حیثیت سے پیغام ڈائجسٹ لاہور سے منسلک ہوئے اور کالم نگاری اور اشاعت کے شعبوں سے منسلک رہے۔

2012ء میں پیغام ڈائجسٹ لاہور کے مدیر اعلیٰ بنے اور پاکستانی میگزین صحافت کے سب سے کم عمر مدیر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2012ء میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اسلام آباد کے بانی رکن بنے۔[1]

کالم نگاری ترمیم

انٹر میڈیٹ سے ہی کالم لکھنا شروع کر دیا تھا اس سے پہلے میں بچوں کے مختلف رسائل میں کہانیوں کی اشاعت سے قلمی سفر کا آغاز ہو چکا تھا۔ باقائدہ کالم نگاری کا آغاز روزنامہ پیام مشرق سے کیا اخبار کی رپورٹنگ کے ساتھ کالم اور فیچر بھی لکھے۔ روزنامہ دن،روزنامہ الشرق،روزنامہ جہان پاکستان ،روزنامہ نئی بات کے ساتھ مختلف حیثیتوں میں وابستہ رہے۔دبیز متنان دنوں نوائے حق کے عنوان کے ساتھ روزنامہ جہان پاکستان میں ہفتہ وار کالم لکھ رہے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

[1]

  1. Farrukh Shahbaz Warraich - Wikipedia