وڑائچ جٹوں کی ایک انتہائی ممتاز اور نمایاں قوم ہے۔ یہ قوم بہت بہادر اور جنگجو واقع ہوئی ہے۔وضع داری، مہمان نوازی اور دوستوں کے ساتھ خلوص ان کی چند نہائت قابل قدر اور نمایاں خوبیاں ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے یہ لوگ زمیندار اور کاشتکار ہیں۔ زبان کے اعتبار سے یہ قوم پنجابی اور سرائیکی مشہور ہیں۔ جٹوں کی 150 سے زیادہ ذیلی قومیں ہیں ۔ جن میں سے وڑائچ چند سب سے بڑی اور مشہور قوموں میں سے ایک ہے۔

جغرافیائی تقسیم اور مذہب

ترمیم

پاکستانی پنجاب (مغربی پنجاب) میں وڑائچ قوم کی اکثریت گجرات منڈی بہاولدین اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں مقیم ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ سرگودھا، فیصل آباد،بھکر،

ملتان اور بہاولپور میں بھی یہ کثیر تعداد میں مقیم ہیں۔ ان علاقوں میں مقیم وڑائچ آبادی کی اکثریت کے آبا و اجداد گجرات سے ہجرت کر کے آباد ہوئے ہیں اور ان کا شمار وہاں کے بڑے زمینداروں میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں اس قوم کا مذہب اسلام ہے۔ بھارتی پنجاب (مشرقی پنجاب) میں یہ قوم ہریانہ، ماجھا، لدھیانہ کے علاقوں میں اور مالوہ کی ریاست میں اکثریت سے ہیں۔ اس کے علاوہ گورداس پور، امرتسر، لدھیانہ، جالندھر، کپورتھلہ اور پٹیالہ کے اضلاع میں بھی کثیر تعداد میں آباد ہیں۔ بھارت میں اس قوم کا تعلق زیادہ تر سکھ مذہب سے ہے۔ 1881 کی مردم شماری کے مطابق برٹش پنجاب میں وڑائچ قوم کی آبادی 64235 تھی۔ جبکہ 1911کی مردم شماری کے مطابق امرتسر میں آبادی 38070 جبکہ پٹیالہ میں 19950 تھی۔

تاریخ

ترمیم

تاریخ دانوں کے مطابق یہ قوم سلطان محمود غزنوی کے دور میں ضلع گجرات میں آباد ہو گئی۔ ایک جٹ جس کا نام وڑائچ تھا وہ اپنے پانچ بیٹوں کے ساتھ دریائے چناب کے ارد گرد گجرات اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں آباد ہو گیا۔فیروز شاہ تغلق کے دور میں اس قوم کا ایک سردار جس کا نام ہریہ تھا اس نے اسلام قبول کر لیا۔اور ایک گاؤں آباد کیا جس کو آج ہریہ والا کہا جاتا ہے۔ بعض روایات کے مطابق اس قوم نے مختلف علاقوں پر مختلف ادوار میں حکومت کی۔ اورنگزیب کے زمانے میں اُتر پردیش کے علاقوں میرٹھ اور مرادآباد میں آباد ہوئے۔

مشہور شخصیات

ترمیم
  1. چوہدری شجاعت حسین ۔ صدر پاکستان مسلم لیگ(قائد اعظم) اور سابقہ وزیر اعظم پاکستان
  2. چوہدری پرویز الٰہی ۔ سابقہ وزیر اعلٰی پنجاب (پاکستان)
  3. چوہدری اعتزاز احسن ۔ سابقہ وفاقی وزیر
  4. طارق عزیز ۔سابقہ سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل
  5. سہیل وڑائچ ۔ ممتاز صحافی
  6. محمدفیاض وڑائچ،(صحافی)
  7. کفایت الله وڑائچ(بھکر کی مشہور شخصیت)
  8. امتیاز صفدر وڑائچ،(سیاسی رہنما)
  9. فرخ شہباز وڑائچ (صحافی)
  10. مطلوب وڑائچ {نوائے وقت کالمسٹ گلوبل ولیج}
  11. آصف وڑائچ
  12. امان اللہ وڑائچ
  13. چوہدری امجد علی وڑائچ
  14. بلال اصغر وڑائچ
  15. فیاض احمد وڑائچ(سماجی کارکن)
  16. محمد فیاض وڑائچ(چیف آفیسر)
  17. ارسلان علی وڑائچ آف گوجرہ

وڑائچ علاقے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

https://www.mukaalma.com/author/asifwarraich/

  1. کالمسٹ ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، فکشن رائٹر https://www.facebook.com/asif.warraich.568
  2. میجر حبیب اللہ وڑائچ - مشیر خصوصی سابق صدر پاکستان پرویز مشرف
  3. محمد فیاض وڑائچ۔ ویب گاہ ڈیزائنر فیصل آباد


حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔