فرقد سبخی

تابعی اور امام حسن بصری کے شاگرد

ابو یعقوب فرقد بن یعقوب السبخی البصری (پیدائش: 650ء یا 670ء— وفات: 729ء) تابعی تھے اور تابعی کبیر حضرت حسن بصری کے شاگرد تھے۔

فرقد سبخی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 650ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آرمینیا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 729ء (78–79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر محمد بن عبداللہ ،  حسن بصری   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

فرقد غالباً 650ء یا 670ء میں بصرہ میں پیدا ہوئے۔ وہ پیدائشی طور پر نصرانی تھے اور فرقد کے والد یعقوب السبخی تھے اور فرقد کی کنیت ابو یعقوب تھی۔ بصرہ کی نسبت سے بصری کہلاتے تھے۔ فرقد نے ابتدائی زِندگی میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ فرقد کے آبا و اجداد آرمینیا سے تھے جن کی نسبت سے ارمینی بھی کہلایا کرتے تھے۔ فرقد غالباً مدینہ منورہ میں طویل عرصے تک مقیم رہے۔ مدینہ منورہ میں اقامت کے دوران میں ہی انھوں نے امام مالک بن انس اور مدینہ منورہ میں موجود تابعین سے اخذ علم کرتے رہے۔

روایت حدیث

ترمیم

فرقد نے ابراہیم بن یزید النخعی، انس بن مالک، ربعی بن حراش، سعید بن جبیر، شمیط مولیٰ ثوبان، عاصم بن عمرو البَجلی، شہر بن حوشب، قتادہ بن دعامہ، مرہ بن شراحیل، ابی العلاء یزید بن عبد اللہ بن الشخیر، ابی منیب الجرشی اور ابی المھزم سے حدیث روایت کی ہے۔[1]

وفات

ترمیم

فرقد کا انتقال 131ھ میں مرض طاعون میں ہوا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. المزی: تہذیب الکمال، جلد 23، صفحہ 165۔ مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت، لبنان، 1980ء