فرنٹ لائن کلب ، لندن کے پیڈڈنگٹن اسٹیشن کے قریب واقع، ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کا کلب ہے۔ کلب کا مقصد آزاد صحافت کو فروغ دینا ہے۔ جنگ کی رپورٹنگ اس کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔

سابقہ جنگی نامہ نگار مارٹن بیل فرنٹ لائن کلب فورم میں خطاب کرتے ہوئے


قیام فرنٹ لائن کلب کی بنیاد 2003ء میں وون سمتھ نے رکھی۔ جس نے رومانیہ کے انقلاب کے زمانے، 1989ء میں روری پیک ، پیٹر جووینال اور نکولاس دیلا کاسا کے ساتھ مل کرفرنٹ لائن ٹیلی ویژن کی بنیاد رکھی تھی۔ جس کا مقصد محاذ جنگ کے علاوہ خطرناک جگہوں کی رپورٹنگ کرنا تھی۔ پندرہ سالوں میں جہاں اس گروپ نے مختلف مقامات و واقعات کی یادگار رپورٹنگ کی، وہیں اس کے آٹھ کیمرا مین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ساتھیوں کے نت روز کے جنازوں سے تنگ آ کر وون سمتھ نے فرنٹ لائن ٹیلی ویژن کے واحد بچ جانے والے ساتھی پیٹر جووینال سے مل کر 2003ء میں اس گروپ کو خیراتی تنظیم کی شکل دے دی۔

تنظیم کا مقصد جنگ اور دیگر خطرناک جگہوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور فوٹوگرافروں کو ذاتی تحفظ کے لیے مشورے اور مدد فراہم کرتا ہے۔ 2010ء میں وون سمتھ نے ویکی لیکس کے جولین اسانژ کو ضمانت کے لیے درکار پتہ کی خاطر اپنے گھر کا پتہ دیا تھا [1]. ۔ جولین دو ماہ تک فرنٹ لائن کلب کے دفتر میں مقیم رہا۔

فرنٹ لائن کلب ان کیمرا مینوں اور صحافیوں کو اعزاز سے بھی نوازتا کے جو جنگی محاذ کی رپورٹنگ کرتے ہیں یا کسی جنگی صورت حال پر مبنی دستاویزی فلم بناتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Caroline Davies and Sam Jones (7 دسمبر 2010)۔ "Assange bail request refused as Wikileaks chief fights extradition"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-11

بیرونی روابط

ترمیم