فشل جگری خاطف
فَشل جگری خاطِف (fulminant hepatic failure) ایک ایسے مرض کو کہا جاتا ہے کہ جس میں کسی بھی وجہ سے جگر خراب ہو کر شدید فشل جگری (hepatic failure) کی کیفیت اس طرح ظاہر ہو کہ وہ اپنی حادی (acute) کیفیت سے قریباًً 8 ہفتے کے اندر مریض کو (یعنی اس کی طبی حالت کو) جگری اعتلال دماغی (hepatic encephalopathy) کی کیفیت کی جانب لے جائے۔ اس قسم کے فشل جگری کی بڑی وجوہات میں وائرس (بطور خاص التہاب جگر بی) کی وجہ سے پیدا ہونے والی التہاب جگر شامل ہے۔