فلاح انسانیت فاؤنڈیشن
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کی ایک اسلامی فلاحی تنظیم ہے، جو قدررتی آفات میں ہنگامی امدادی کاموں کے علاوہ طب، تعلیم، روزگار سمیت مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہ جماعت الدعوہ پاکستان کی طرف سے بنائی گی ایک فلاحی تنظیم ہے۔
اس کے مدیر حافظ سعید ہیں۔ اس تنظیم نے بہت سے پروجیکٹس بھی ترتیب دیے ہیں، جن میں واٹر پروجیکٹ بھی ہے۔ اس کا کام بلوچستان، سندھ و دیگر ایسے علاقے جہاں سے پانی دور دراز سے لایا جاتا ہے تاکہ ان کے لیے آسانی مہیا ہو۔ اس کی طرف سے ملک بھر میں ہسپتال بھی چل رہے ہیں، جن میں کراچی میں دی ماڈرن، مریدکے میں العزیز، گوجرانوالہ میں اماں عائشہ اور الدعوہ ریسکیو سینٹر سمیت دیگر ہسپتال کام کر رہے ہیں۔ الدعوہ ریسکیو سینٹر دریائے نیلم کے پاس بھی قائم ہے، جس کا کام دریا میں ڈوبنے والوں کو نکالنا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کیمپس بھی ہیں، جو فری کیمپنگ کرکے لوگوں کو آسانیاں فراہم کرتے ہیں۔ جیل خانہ جات میں بھی یہ کام کرتے ہیں۔ ملک میں جو بھی وباء پھیلی ہو اس سے بچنے کے لیے فوری طور پر یہ بچوں کو احتیاطی تدابیر فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ عیادت کمیٹی ہے، اس کا کام مریضوں کی عیادت کرنا ہے۔ رمضان میں سحری و افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس تنظیم کی طرف سے لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں ریسکیو سینٹر کام کر رہے ہیں۔ یہ تنظیم ہزاروں افراد کو فوری طبّی امداد کی ٹریننگ دے چکی ہے۔ اس تنظیم کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سلمان شاہد اس تنظیم کے کراچی اور بیرونی ممالک کے ذمّہ دا رہیں۔ جتنا کام انھوں نے کیا شاید ہی کسی نے کیا ہو